حال ہی میں اتر پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات کی حکومت نے ’اینالاگ پنیر‘ کی پیداوار، فروخت اور تقسیم پر پابندی لگا دی ہے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2026, 2:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
حال ہی میں اتر پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات کی حکومت نے ’اینالاگ پنیر‘ کی پیداوار، فروخت اور تقسیم پر پابندی لگا دی ہے۔
حال ہی میں اتر پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات کی حکومت نے ’اینالاگ پنیر‘ کی پیداوار، فروخت اور تقسیم پر پابندی لگا دی ہے۔ دراصل کئی ریاستوں میں اسے ڈیری پنیر کے طور پر فروخت کیا جا رہا تھا جو صارفین کے ساتھ دھوکہ ہے۔ کچھ معاملات میں معیار، لیبلنگ اور فوڈ سیفٹی کے معیارات کو نظر انداز کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:باورچی خانہ گھر کا خاص حصّہ؛ دیکھ ریکھ بھی خاص ہو
اینالاگ پنیر کیا ہے؟
اینالاگ پنیر روایتی ڈیری پنیر سے مختلف ہوتا ہے لیکن یہ دیکھنے میں اور ذائقہ میں ڈیری پنیر جیسا ہی ہوتا ہے۔
اسے بنانے میں ملک سولیڈز، پام آئل اور دیگر فوڈ ایڈیٹیوز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ عام پنیر سے سستا ہوتا ہے۔ اس لئے کچھ فوڈ بزنس آپریٹر زیادہ فائدہ کمانے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔
حالانکہ، اسے ڈیری پنیر بتا کر بیچنا یا پروسنا فوڈ سیفٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
اس پنیر پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
اوپر بتائی گئی ریاستوں میں کئی جگہوں پر اینالاگ پنیر کو ڈیری پنیر بتا کر فروخت کئے جانے کی شکایتیں موصول ہوئیں۔
اس سے صارفین کیلئے ڈیری اور اینالاگ پنیر، میں فرق کرنا مشکل ہو رہا تھا۔
اینالاگ پنیر زیادہ کھانے سے صحت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
اس لئے حکومت نے سخت کروائی کی تاکہ صارفین کو صحیح جانکاری ملے۔
عام پنیر کے اجزاء:
عام پنیر دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ ڈیری پروڈکٹ کی کیٹیگری میں شامل ہے۔ اس میں پروٹین اور کیلشیم پایا جاتا ہے جو صحت کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ مہنگا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: سبھی اپنی اپنی دُنیا میں مگن؛ کیسے آپسی رشتے بہترہوں؟
اینالاگ پنیر کے اجزاء
اینالاگ پنیر دودھ کے بجائے عموماً ویجی ٹیبل آئل، نشاستہ، ایملسیفائرز اور دیگر غذائی اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں استعمال کئے اجزاء پر اس کی نیوٹریشن ویلیو منحصر کرتی ہے۔ یہ نان ڈیری پروڈکٹ ہے۔ یہ سستا ہوتا ہے۔
اینالاگ پنیر کے نقصانات
وزن بڑھ سکتا ہے۔
فیٹی لیور کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔
کولیسٹرول کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
دل کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:باورچی خانہ گھر کا خاص حصّہ؛ دیکھ ریکھ بھی خاص ہو
پنیر خریدتے وقت اِن باتوں کا خیال رکھیں
مستند برانڈ سے خریدیں۔
پروڈکٹ کی تفصیل پڑھیں۔
صرف ڈیری پنیر ہی خریدیں۔
اجزاء کی لسٹ ضرور پڑھیں۔
نیوٹریشن کی معلومات دیکھیں۔
ایف ایس ایس اے آئی لائسنس دیکھیں۔
گھر پر پنیر بنانے کی ترکیب:
دودھ کو کسی برتن میں اُبال آنے تک گرم کریں۔ اُبال آنے کے بعد آنچ دھیمی کر دیں ۔ پھر لیموں کا رس ملائیں۔ کچھ دیر پکنے کے بعد دودھ پھٹ جائیگا۔ دوبارہ اُبال آنے کے بعد چولہا بند کرکے ٹھنڈا ہونے دیں، پھر ململ کے کپڑے میں چھان لیں۔ ربڑی جیسا پنیر بچ جائیگا اسے پانی کے نیچے کرکے نتھار لیں تاکہ پنیر کھٹا نہ بنے۔ پھر ربڑی کو اسی کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ زائد پانی نکل جائے، لیجئے تازہ پنیر تیار ہے۔