Inquilab Logo Happiest Places to Work

بن گویر کی زہرافشانی : فلسطینیوں کو جینے کا حق نہیں

Updated: August 17, 2026, 2:18 PM IST | Agency | Tel Aviv

اسرائیلی حکومت میں شامل بدنام زمانہ انتہا پسند اسرائیلی قانون سازاتمار بن گویر نے پھر فلسطینیوں کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔

Itamar Ben-Gvir. Picture: INN
بن گویر۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی حکومت میں شامل  بدنام زمانہ انتہا پسند اسرائیلی قانون سازاتمار بن گویر نے پھر فلسطینیوں کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔ بن گویر نے ایک انٹرویو کے دوران  غزہ میں ہر رات۳۰؍ سے۴۰؍ افراد کو قتل کرنے کی کھلے عام حمایت کی ہے۔ یہ بیان اتوار کو سامنے آیا اور فلسطینی میڈیا نے اسے فوری طور پر بڑے پیمانے پر نشر کیا۔ بن گویر نے یہ بیان غزہ میں حماس کی قید سے رہا ہونیوالے سابق یرغمالی  روم براسلاوسکی کے کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران دیا۔ دونوں۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی صورتِ حال سے بحالی کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔ اس دوران بن گویر نے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حالیہ کمی پر تنقید کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: مکہ معاہدہ سے ٹرمپ ’بہت خوش‘، ترکی، پاکستان اور سعودی عرب کو مبارکباد دی

مرکز غزہ برائے انسانی حقوق نے بن گویر کے بار بار آنے والے بیانات کی شدید مذمت کا اظہار کیا ہے، جو غزہ کے فلسطینی باشندوں کو زبردستی بے دخل کرنے اور انہیں نسل کشی کی پالیسیوں کا نشانہ بنانے کے اعلان کردہ اور صریح ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، ایسے وقت میں جب غزہ پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کو ۷؍اکتوبر ۲۰۲۳ءسے شروع ہونے کے بعدایک ہزار سے زائد دن کاوقت گزر چکا ہے، جس کے نتیجے میں ۱۰؍ ہزارسے زائد افرادجاں بحق، لاکھوں زخمی اور مدنی بنیادی ڈھانچہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔مرکز نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے پوڈ کاسٹ ’اکتوبر ۸‘ میں ایک انکوائری کے دوران بن گویر کے ان بیانات پر شدید ناپسندیدگی کے ساتھ فالو اپ لیا ہے، جس میں انہوں نے غزہ پر رات کے وقت اسرائیلی فضائی حملے کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اس نے کہا تھا کہ اسرائیل ہر رات تیس یا چالیس یا پچاس دہشت گردوں کا صفایاکر سکتا ہے۔ انٹرویو کے دوران اس نے غزہ کے لوگوں کے بارے میں کہا کہ انہیں جینے کا حق نہیں ہے اور وہ انسان نہیں ہیں اور یہ کہ جب وہ انہیں انسان کہتا ہے تو وہ ان پر احسان کر رہا ہے۔ بن گویر نے غزہ کی پوری زمین پر قبضہ کرنے، باشندوں کو ہجرت پر مجبور کرنے اور بیروت پر بمباری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مرکز نے اشارہ کیا کہ یہ بیان ان پے در پے عوامی بیانات کا حصہ ہے جو بن گویر نے حالیہ مہینوں میں جاری کئے  ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK