ہندوستان میں سردی، گرمی اور بارش کے موسم آتے رہتے ہیں۔ اکثر ہندوستانی صبح کے وقت کو نہانے کے لئے بہتر سمجھتے ہیں۔ صبح نہانے سے جسم تر و تازہ رہتا ہے۔
EPAPER
Updated: June 25, 2025, 1:03 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
ہندوستان میں سردی، گرمی اور بارش کے موسم آتے رہتے ہیں۔ اکثر ہندوستانی صبح کے وقت کو نہانے کے لئے بہتر سمجھتے ہیں۔ صبح نہانے سے جسم تر و تازہ رہتا ہے۔
ہندوستان میں سردی، گرمی اور بارش کے موسم آتے رہتے ہیں۔ اکثر ہندوستانی صبح کے وقت کو نہانے کے لئے بہتر سمجھتے ہیں۔ صبح نہانے سے جسم تر و تازہ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے پیچھے مذہبی عقائد اور روایات بھی ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں بھی لوگ صبح نہانا پسند کرتے ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ صبح نہانے سے فائدہ ہوتا ہے لیکن دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں لوگ صبح نہانا پسند نہیں کرتے۔ چین، جاپان، کوریا جیسے ممالک میں لوگ شام یا رات کو نہانا پسند کرتے ہیں۔ اس کی ایک خاص وجہ ہے۔
دن بھر کی بھاگ دوڑ کے بعد نہانا جسم کو تر و تازہ کرتا ہے۔ دن بھر مسلسل کام کرنے کے بعد نہانے سے پورے دن کی تھکاوٹ منٹوں میں ختم ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ صبح نہانے کے علاوہ رات کو بھی نہاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ رات کو سونے سے پہلے گرم پانی سے نہانا اچھی نیند سونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
جاپان میں زیادہ تر لوگ شام یا رات میں نہانا پسند کرتے ہیں۔ یہاں رات کو نہانے کی عادت ان کی قدیم روایت سے چلی آ رہی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ رات کے غسل سے جسم پر دن کے وقت جمع ہونے والے زہریلے مادوں اور گندگی سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے سکون بھی ملتا ہے۔ اسی طرح جنوبی کوریا میں بھی لوگ اکثر دیر تک کام کرنے کے بعد آرام کرنے کے لئے رات کو نہانا پسند کرتے ہیں۔ تاہم، مغربی ثقافتیں، جیسے امریکہ، یورپ اور کنیڈا، روایتی طور پر اپنے آپ کو تازہ دم کرنے اور اپنے دن کی شروعات کرنے کے لئے صبح نہانے کو ترجیح دیتی ہیں۔
چین میں لوگ کب نہانا پسند کرتے ہیں؟
چینی ثقافت میں بھی لوگ رات کو نہانا پسند کرتے ہیں۔ وہاں اسے روزمرہ کی حفظان صحت کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ چینی عوام کا ماننا ہے کہ دن بھر باہر رہنے اور شام کو نہانے سے منفی توانائی دور ہوجاتی ہے۔ یہ تناؤ کو دور کرتا ہے۔ تاہم، ایک وجہ یہ ہے کہ چین کی آب و ہوا زیادہ مرطوب ہے۔ اس لئے وہاں عوام کو بہت پسینہ آتا ہے۔ ایسی صورت حال میں کئی قسم کی جلد کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس لئے لوگوں کے لئے رات کو نہانا کسی مجبوری سے کم نہیں۔
جاپانی لوگ نہانے کے لئے عوامی حمام یا گرم چشموں کا استعمال کرتے ہیں
جاپان میں لوگ نہانے کیلئے عوامی حمام یا گرم چشموں کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ ہر عمر کے لوگ عوامی گرم چشموں میں نہ صرف نہانے بلکہ آرام سے وقت گزارنے کیلئے بھی آتے ہیں۔ عام طور پر رات کو کم لوگ ہوتے ہیں اسلئے لوگوں کو اپنے ساتھ گزارنے کیلئے کچھ وقت ملتا ہے اور وہ زیادہ آرام کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
سائنس کیا کہتا ہے؟
سائنس اور ماہرین بھی رات کو نہانے کو بہتر سمجھتے ہیں۔ دن بھر کی بھاگ دوڑ کے بعد نہانا جسم کو تر و تازہ کرتا ہے۔ سخت محنت کرنے کے بعد نہانے سے ساری تھکاوٹ منٹوں میں دور ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ صبح نہانے کے علاوہ رات کو بھی نہاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے گرم پانی سے نہانے سے نیند اچھی آتی ہے۔ تاہم، صبح کا غسل بھی ضروری ہے، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو دن بھر متحرک رہنا چاہتے ہیں۔