• Wed, 17 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ: ٹرمپ کے دورے کے خلاف ونڈسر قلعہ پر پروجیکشن کے ذریعے مظاہرہ، چار گرفتار

Updated: September 17, 2025, 5:15 PM IST | London

ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ونڈسر قلعہ پر ایپسٹین کی تصاویر کی پروجیکشن کے ذریعے مظاہرین نے نشانہ بنایا،اس کے بعد چار افراد کو گرفتارکیا گیا، برطانیہ میں کنگ چارلس کے ہاتھوں ان کاشاہی استقبال کیا جائے گا۔

A view of the exhibition through projection at Windsor Castle. Photo: X
وندسر قلعہ پر پروجینشن کے ذریعے نمائش کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

صدر ڈونالڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا بادشاہ چارلس سوم کے ہاتھوں شاہی استقبال کیا جائے گا۔ مظاہرین نے منگل کی شب ونڈزر قلعہ پر ٹرمپ کی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تصاویر کی پروجیکشن کے ذریعے نمائش کی، جس کے بعد چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ٹرمپ منگل کی رات برطانیہ پہنچے ہیں۔ یہ ٹرمپ کا دوسرا سرکاری دورہ ہے جس میں وہ لندن سے۲۵؍ میل مغرب میں واقع ونڈسر قلعہ میں ایک دن گزاریںگے۔اس سے قبل منگل کو مظاہرین نے ونڈسر قلعہ کے قریب ٹرمپ اور ایپسٹین کی ایک بڑی تصویر والا بینر لگایا اور بعد میں دونوں کی کئی تصاویر قلعہ کے ایک ٹاور پر نمائش  کیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیتن یاہو نے امریکہ سے کہا: اسرائیل کے احسانات نہ بھولے، فون سے چیری ٹومیٹو تک، سب اسرائیل نے دیا ہے

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ونڈسر قلعہ پر `غیر قانونی پروجیکشن کے بعد چارافراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار شدہ افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے پیر کو ایک سالگرہ  کا خط عام کیا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ٹرمپ نے۲۰؍ سال قبل ایپسٹین کو لکھا تھا، حالانکہ وائٹ ہاؤس نے اس کی حقیقت سے انکار کیا ہے۔ایپسٹین کے متاثرین کی تصاویر، معاملے سے متعلق خبروں کے کلپس اور پولیس رپورٹس کے ساتھ یہ خط بھی قلعہ پر پروجیکٹ کیا گیا۔خط نے اس معاملے پر عوامی توجہ مرکوز کر دی ہے جو صدر کے لیے ایک سیاسی کانٹا بن گیا ہے۔اگرچہ انہوں نے اپنے حامیوں سے اس موضوع سے آگے بڑھنے پر زور دیا ہے، لیکن ایپسٹین کے جرائم اور اس کے بارے میں کون اور جان سکتا ہے یا اس میں ملوث ہو سکتا ہے اس کی تفصیلات کے لیے تجسس اب بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: جین زی کی دوتہائی آبادی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار:سروے

واضح رہے کہ صدر بننے سے پہلے ٹرمپ ایپسٹین کے دوست تھے لیکن۲۰۱۹ء میں جیل میں ایپسٹین  کی موت سے کئی سال قبل ٹرمپ کا اپنے فائنانسرایپسٹین سے جھگڑا ہو گیا تھا۔سالگرہ کے خط میں ٹرمپ اور ایپسٹین کے درمیان مبینہ مکالمے کا متن تھا جس میں ٹرمپ انہیں `پال کہتے ہیں اور کہتے ہیں، `ہر دن ایک اور شاندار راز ہو سکتا ہے۔ جبکہ خط کا متن ایک برہنہ عورت کےخام خا کےمیں تحریر تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK