صاف ستھری بے داغ جلد ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے، اگر آپ خوبصورت اور صاف و شفاف جلد چاہتی ہیں تو گھر میں یہ ماسک ضرور آزمائیں۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 2:00 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
صاف ستھری بے داغ جلد ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے، اگر آپ خوبصورت اور صاف و شفاف جلد چاہتی ہیں تو گھر میں یہ ماسک ضرور آزمائیں۔
ایک کپ بیسن، ۴؍ چمچے ہلدی، دو چمچے کینو کے چھلکے کا سفوف اور دو چمچے صندل پاؤڈر لیں۔ ساری چیزوں کو یکجان کرکے ایک بوتل میں رکھ لیں۔ جب بھی استعمال کرنا ہو حسب ِ ضرورت مقدار نکال کر اس میں اتنا دودھ ملائیں کہ وہ گاڑھا آمیزہ سا بن جائے، چند قطرے تیل ملا کر چہرے پر لگائیں۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی جلد پر واضح فرق نظر آنے لگے گا، چہرے کی دلکشی میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ اس نسخے کو ہفتے میں ایک بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایک کپ بیسن، ایک چمچہ ہلدی، ایک چمچہ چنبیلی کا تیل اور آدھا کپ عرق گلاب لیں۔ تمام اجزاء کو ملا کر اچھی طرح سے مکس کرکے چہرے پر لگائیں۔ اس ماسک سے جلد کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ ہوگا۔
ایک کپ دودھ میں، چوتھائی کپ چاول بھگو کر ۱۵؍ منٹ رکھ دیں۔ اب اس کو باریک پیس لیں۔ اس مرکب میں چند قطرے تیل کے ملا کر اچھی طرح یکجان کریں۔ اس ماسک کو چہرے اور گردن پر نرمی سے ملیں اسکرب کی کریں۔ دھیان رہے جلد پر رگڑنا نہیں ہے۔ نرمی سے ایک بار مساج کرکے چھوڑ دینا ہے اور خشک ہونے پر چہرہ دھو لینا ہے۔ اس سے جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔ حساس جلد کی حامل لڑکیاں پہلے کلائی پر مل کر دیکھیں پھر چہرے پر اس کا استعمال کریں۔
ایک پیالے میں لیموں کا رس ایک چمچہ، دہی آدھا کپ اور اورینج جوس ایک چمچہ لیں۔ اب تین چمچے بیسن ملا کر یکجان کریں۔ چہرے اور گردن پر ۱۵؍ منٹ لگا کر مساج کریں۔ جلد کی خوبصورتی اور تازگی کیلئے یہ بہترین نسخہ ہے۔