Inquilab Logo Happiest Places to Work

موسم گرما میں آپ کا ریفریجریٹر بھی خصوصی توجہ چاہتا ہے

Updated: May 19, 2026, 3:47 PM IST | Mumbai

گرم اشیاء کو فریج یا فریزر میں رکھنے سے پہلے انہیںکمرہ کے درجہ حرارت پر آنے دیں،چیزوں کو اس طرح ترتیب دیں کہ ان کے درمیان ہواکا گزرہوسکے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

موسم گرما میں خاص طور پر فریج کی بے حد ضرورت ہوتی ہے ۔ ہر گھر میں کھانے پینے کی چیزوں کو محفوظ رکھنے اور قدرے لمبی مدت تک صحیح سلامت رکھنے کیلئے چیزیں اسٹور کی جاتی ہیں۔ ہماری غذاؤں کی کوالٹی اور حفاظت کا دار و مدار بہترین فریج کے علاوہ اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ ہم انہیں کیسے اسٹور کرتے ہیں۔ذیل میں کچھ ٹپس دئیے جا رہے  ہیں تاکہ موسم گرما میں فریج  بھی محفوظ رہے اور اس میں رکھی چیزیں بھی ۔

غذاؤں کو مضبوط ڈھکن والے کنٹینرز میں رکھیں یا انہیں خشک ہونے سے بچانے اور تازہ رکھنے کے لئے پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھیں۔جلدی فریز کرنے کے لئے فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء کم مقدار میں رکھنا بہتر ہے۔

کھانے پینے کی گرم اشیاء کو فریج یا فریزر میں رکھنے سے پہلے باہر کے ماحول کے مطابق ٹھنڈا کر لیں یعنی عام کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق ٹھنڈا کر نے کے بعدانہیں فریج میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھئے: تربیت جتنی اچھی ہوگی، طلبہ کی شخصیت اتنا نکھرے گی

فریج کے اندر چیزوں کو اس طرح ترتیب دیں کہ شیلفوں کے درمیان ٹھنڈی ہوا کا آسانی سے گزر ہو سکے۔شیلفوں میں پلاسٹک کی شیٹس نہ رکھی جائیں تو بہتر ہے کیونکہ اس طرح کولنگ متاثر ہوتی ہے۔گوشت، سبزیوں اور پھلوں کو دھونے کے بعد فریج میں رکھنے سے پہلے خشک کر لیں۔چھلنی پر ان اشیاء کو رکھ کر اضافی پانی علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔

جو چیزیں پہلے اسٹور کی گئی ہوں انہیں پہلے اور جو نسبتاً بعد میں رکھی گئی ہوں انہیں اسی ترتیب سے بعد میں استعمال کریں۔

کبھی کوئی ایسی چیز استعمال میں نہ لائیں جو دیکھنے یا سونگھنے پر عجیب سی لگے یا جس غذا سے جھاگ اٹھتے ہوئے دکھائی دیں۔انہیں ضائع کر دینا بہتر ہے۔

فریز کئے گئے گوشت کو ڈی فراسٹ کرنے کے بعد دوبارہ فریز نہ کریں تا وقتیکہ یہ پگھل چکا ہو۔اس لئے جب فریزر صاف کرنا مقصود ہو تو اپنی اسٹور کی ہوئی غذاؤں کو کسی دوسرے کے فریزر میں بطور امانت رکھیں۔

تھرموسٹیٹ میکس پوزیشن پر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کمپریسر کو مسلسل کام کرنا پڑے گا جس سے آپ کے فریج کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ایسا صرف انتہائی ضرورت کے وقت کریں۔

یہ بھی پڑھئے: والدین تعطیلات کو تربیت اور اصلاح کا بہترین موقع سمجھیں

بیرونی صفائی

فریج کی باہر سے صفائی کے لئے نرم کپڑا اور نیم گرم پانی استعمال کیجئے اور فوراً ہی خشک سوتی کپڑے سے پونچھئے۔آج کل سیاہ اور سرخ رنگوں کے فریج مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ان پر دھبے پڑے ہوں تو بہت بُرا تاثر دیتے ہیں۔بہتر ہے کہ انہیںسوتی کپڑے سے صاف کیا جاتا رہے۔

اندرونی صفائی

فریج کی صفائی کیلئے تمام کھانے پینے کی اشیاء باہر نکال کر ڈش واشنگ ڈٹرجنٹ اور نیم گرم پانی سے دھوئیں۔

کنڈنسر کی صفائی

فریج کے کنڈنسر کو ہر۶؍ ہفتے بعد برش یا ویکیوم کلینر یا بلووَر سے صاف کر لیں ۔ اس سے فریج کی کولنگ کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے مگر صفائی سے پہلے اسے بند کر دینا چاہئے۔

لوڈ شیڈنگ ہونے پر کیا کیا جائے؟

بجلی منقطع ہونے کی صورت میں فوری طور پر آپ بھی فریج  بند کر دیں۔اس دوران کوئی نئی یا گرم چیزفریج میں نہ رکھیں اور اگر ممکن ہو تو بار بار دروازہ بھی نہ کھولیں۔اس طرح کم از کم گھنٹے بھر کے لئے کولنگ برقرار رہ سکتی ہے۔جب لائٹ آ جائے تو بھی۵؍ سے۷؍منٹ انتظار کر لیں۔اس کے بعد سوئچ آن کریں۔اس طرح کمپریسر پر غیر ضروری دباؤ نہیں پڑتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK