Updated: April 15, 2026, 12:06 PM IST
| New Delhi
۱۷؍ ممالک نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے عمل میں لبنان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔یہ بات ایک مشترکہ بیان میں کہی گئی ہے۔ اس دستاویز پر آسٹریلیا ، بلجیم ، کروشیا ، قبرص ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، یونان ، آئس لینڈ ، لکسمبرگ ، مالٹا ، ناروے ، پرتگال ، سلووینیا ، اسپین ، سویڈن اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے۔
وسطی بیروت میں اسرائیلی حملہ۔ تصویر:پی ٹی آئی
۱۷؍ ممالک نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور مشرق وسطی میں کشیدگی کم کرنے کے عمل میں لبنان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ۔یہ بات ایک مشترکہ بیان میں کہی گئی ہے۔ اس دستاویز پر آسٹریلیا ، بلجیم ، کروشیا ، قبرص ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، یونان ، آئس لینڈ ، لکسمبرگ ، مالٹا ، ناروے ، پرتگال ، سلووینیا ، اسپین ، سویڈن اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں لبنان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک پائیدار سیاسی حل کے لیے کام کریں ۔ ہم اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جو فوری طور پر بند ہونے چاہئیں ۔‘‘ ہم لبنان پر بڑے پیمانے پر اسرائیلی حملوں کی بھی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ‘‘یہ بیان ، جسے برطانیہ کے دفتر خارجہ نے منگل کو شائع کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ایفل ٹاور کی اصل سیڑھی کا ایک حصہ پیرس میں نیلامی کیلئے پیش
بیان میں دونوں جانب سے ہونے والے تشدد کی بھی مذمت کی گئی، لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا، اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی ۲؍مارچ کو اس وقت شروع ہوئی جب لبنانی تحریک نے ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی فوجی مہم کے درمیان اسرائیلی علاقے پر راکٹ حملے دوبارہ شروع کیے ۔ اس کے جواب میں ، اسرائیل نے لبنان پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ، جن میں جنوبی علاقے ، وادی بیقہ اور بیروت کے مضافات شامل ہیں ۔۱۶؍ مارچ کو اسرائیلی فوج نے باضابطہ طور پر جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھئے:حسرت جے پوری کے لکھے ہوئے ٹائٹل گیت آج بھی مقبول ہیں
گزشتہ ہفتے ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیاں معطل کر دیں ۔ تحریک کی جنگی کارروائیاں۹؍ اپریل کو اس وقت دوبارہ شروع ہوئیں جب اسرائیل نے ایک دن پہلے بیروت اور جنوبی لبنان کے قصبوں پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا ۔