۲؍افراد شدید زخمی، یہ حادثہ چالیس گاؤں روڈ پر پلکھوڑ کے قریب پیش آیا ہے، کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔
EPAPER
Updated: May 19, 2025, 12:09 PM IST | Mukhtar Adeel | Malegaon
۲؍افراد شدید زخمی، یہ حادثہ چالیس گاؤں روڈ پر پلکھوڑ کے قریب پیش آیا ہے، کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔
یہاں سے چالیس گاؤں جانے والے راستے پر واقع پلکھوڑ قصبے میں درد ناک سڑک حادثہ رونما ہوا ہے۔ جس میں مالیگاؤں کے رہنے والے عبدالقدوس درگاہی ( ۶۹ ) اور عتیق سیٹھ گیراج والے ( ۶۲ ) جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ الطاف اناج والے اور فرحان درگاہی اِن دونوں کو شدید زخمی حالت میں داخل اسپتال کیا گیا۔
متذکرہ واقعہ ۱۸؍ مئی اتوار کی صبح گیارہ بجے پیش آیا تھا ۔ عبدالقدوس درگاہی ، عتیق سیٹھ گیراج والے ، الطاف اناج والے اور فرحان یہ چاروں ایٹیوس کار کے ذریعے مالیگاؤں سے اورنگ آباد جارہے تھے ۔ پلکھوڑ کے قریب اُن کی کار حادثے کا شکار ہوئی ۔ حادثے کے مقام کا مشاہدہ کرنے والوں نے بیان دیا کہ یکے بعد دیگرے کئی سواریاں آپس میں ٹکرائی تھیں ۔ ایکسیڈنٹ کی اصل وجہ کیا تھی ؟ اَب تک یہ سمجھ میں نہیں آسکا ۔ ایکسیڈنٹ کی اطلاع پلکھوڑ اور مالیگاؤں میں پہنچی۔ فوری طور سے ایمبولینس بھیجی گئی ۔ عبد القدوس اور عتیق گیراج والے کے انتقال کرجانے کی طبّی سطح پر تصدیق ہوتے ہی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا جبکہ زخمیوں کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ اِس خبر کے لکھے جانے تک پولیس انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی سے متعلق سرگرمیوں کی معلومات نہیں مل سکی ۔