Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستانی کاسمیٹک اشیاء فروخت کرنے کا الزام، ۲؍ دکاندار گرفتار

Updated: April 05, 2026, 10:02 AM IST | Ismaeel Shad | Mumbai

دھولیہ کرائم برانچ کے الگ الگ علاقوں میں چھاپے، دکاندار بغیر کسی بل یا رسید کے پاکستانی پروڈکٹ بیچ رہے تھے۔

Both shopkeepers are in police custody. (Photo: Inqilabad)
دونوں دکاندار پولیس تحویل میں۔ (تصویر: انقلاب)

دھولیہ کرائم برانچ نے شہر کے دو الگ الگ اسٹورس پر اچانک چھاپہ مار کر ہزاروں روپےکی ممنوعہ پاکستانی کاسمیٹک اشیاء ضبط کی ہے۔ ساتھ ہی دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ان کے خلاف چالیس گاوں پولیس اور سٹی پولیس میں غیر ملکی تجارت قانون ۱۹۹۲ءایف ٹی ڈی آر ایکٹ اور ممنوعہ ادویات سنگھار اشیاء قانون ۱۹۴۰ءکے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
اس بابت لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر شری رام پوار نےمیڈیا کو بتایا کہ شری سائی ٹریڈرس نامی دکان پر چھاپہ مارا گیا جو دھولیہ شہر کے پانچ قندیل علاقے میں واقع جے شنکر مارکیٹ میں ہے۔ یہاں سے کل ۳۰؍ہزار ۶۳؍ روپے کی ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئیں۔ اس میں گوری بیوٹی کریم، گوری وائٹننگ صابن اور چاندنی وائٹننگ کریم شامل ہیں۔یہ تمام کاسمیٹک مصنوعات پاکستان میں تیار کی جاتی ہیں اور ان کی پیکیجنگ پر ’میڈ اِن پاکستان‘ کے الفاظ واضح طور پر پرنٹ کئے گئے ہیں۔ شری سائی ٹریڈرس دکان کیلاس دیوانند ننکانی ( ۵۰) کی ہے جسے حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بہار میں وزارت اعلیٰ پر اختلاف، نتیش کی پارٹی میں انتشار

ایل سی بی کی دوسری ٹیم نے نیشنل ہائی اسکول کے پیچھے بگ بازار شاپ پر چھاپہ مارا اور مجموعی طور پر ۳۱؍ ہزار ۴؍ سو ۱۱؍ روپے کا ممنوعہ سامان ضبط کیا۔ دکان مالک فضل الرحمٰن محمد سلیم انصاری (۳۲) کوحراست میں لیا گیا ہے۔ ان دونوں دکانداروں کے پاس سے کسی قسم کا کوئی سرکاری بل یا رسیدیں برآمد نہیں ہوئیں۔ پوار نے کہا کہ دونوں دکانداروں نے یہ ممنوعہ پروڈکٹ کہاں سے اور کس سے خریدیں ہیں؟ یہ ان سے پوچھ تاچھ میں معلوم ہو جائے گا۔ اس کیلئے عدالت سے دودنوں کی پولیس تحویل کی مانگ کی گئی ہے۔
معلوم ہوکہ پولیس کو اس تعلق سے خفیہ ذرائع سے ان دکانداروں کے تعلق س خبر ملی تھی جس کے بعد ضلع ایس پی شری کانت دھیورے اور ضلع ایڈیشنل ایس پی اجے دیوارے کی رہنمائی میں یہ کارروائی کی گئی۔ ایل سی بی محکمہ کے پی آئی شری رام پوار، اے پی آئی نام دیو سہارے، پی ایس آئی چیتن منڈے، امیت مالی، کانسٹیبل پرشانت چودھری، سندیپ پاٹل، پون گولی، سنی پوار، سندیپ پاٹل، سانپ پاٹل، عارف پٹھان، راہل گری، کملیش سوریہ ونشی، ونائک کھیرنار، اور ہرشل چودھری چھاپہ مار دستے میں شامل تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK