یہاں ایک شخص کو سرکاری نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر اس سے ۷۰؍ لاکھ روپے اینٹھنے کے الزام میں ۳؍ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 01, 2026, 12:31 PM IST | Thane
یہاں ایک شخص کو سرکاری نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر اس سے ۷۰؍ لاکھ روپے اینٹھنے کے الزام میں ۳؍ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہاں ایک شخص کو سرکاری نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر اس سے ۷۰؍ لاکھ روپے اینٹھنے کے الزام میں ۳؍ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر (کرائم) امر سنگھ جادھو نے بتایا کہ ملزمین نے شکایات کنندہ درشن سنتوش پاٹل کو منترالیہ (سیکریٹریٹ) کے اعلیٰ افسران کے جعلی دستخط اور مہر والا ایک نقلی خط دکھا کر اپنے جال میں پھنسایا۔ ان دستاویزات پر قومی نشان بھی لگا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پاٹل نے آن لائن، بینکنگ ذرائع اور نقد رقم کے ذریعے ملزمین کو ۷۰؍ لاکھ روپے دئیے تھے۔ اس کے بعد ملزمین نے انہیں ایک جعلی تقرر نامہ اور شناختی کارڈ دیا، جس میں انہیں محکمہ جنگلات میں کلرک کم ٹائپٹسٹ کے عہدے پر تعینات دکھایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’پانچ سال میں گھر بنا، چند منٹوں میں ملبہ‘‘
پولیس کے مطابق فریب دہی کا احساس ہونے پر پاٹل نے شکایت درج کروائی۔ اس کی بنیاد پر کرائم برانچ نے تفتیش شروع کی اور تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمین کی شناخت ممبئی کے رہنے والے شام ویٹھوبا کھاتکر (۵۵)، تھانے کے رہنے والے جگل کمار عرف لودھیا (۳۹) اور کلیان (مشرق) کے رہنے والے رویندر دیانیدھی شنکھوا (۵۲) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے کئی جعلی سرکاری لیٹر ہیڈ، نقلی ربڑ اسٹیمپ اور منترالیہ کے اعلیٰ افسران کے نام والی سرکاری مہریں برآمد کی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمین عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزمین نے سینئر سرکاری افسران کی جعلی مہریں اور لیٹر ہیڈ کیسے حاصل کئے۔جادھو نے کہا’’ہم اس بات کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا ملزمین نے دیگر افراد کو بھی ٹھگا ہے۔‘‘