Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں لڑنے سے انکار کرنے پر ۳؍ اسرائیلی فوجی برطرف، جیل بھیج دیئے گئے

Updated: July 28, 2025, 6:05 PM IST | Gaza

اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ اس نے تین فوجیوں کو غزہ کی پٹی میں دوبارہ لڑائی میں حصہ لینے سے انکار کرنے پر برخاست کر کے جیل بھیج دیا ہےجہاں وہ ۷؍ سے۱۲؍ دن کیلئے فوجی جیل میں رہیں گے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا کہ اس نے تین فوجیوں کو غزہ کی پٹی میں دوبارہ لڑائی میں حصہ لینے سے انکار کرنے پر برخاست کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ فوجی بیان کے مطابق یہ تینوں فوجی ناحل انفنٹری بریگیڈ کی۹۳۱؍ویں بٹالین سے تعلق رکھتے تھےاور انہیں ۷؍ سے۱۲؍ دن کیلئے فوجی جیل میں قید کیا گیا ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے ’’کان‘‘ (KAN) کے مطابق برخاست کئے گئے فوجیوں نے غزہ میں لڑائی میں واپسی سے انکار کی وجہ ایک ’’شدید داخلی بحران‘‘ قرار دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑائی سے انکار کیا ہو۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا غزہ پرحملوں میں یومیہ ۱۰؍ گھنٹے توقف کا فیصلہ

فوجی اعداد و شمار کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک ۸۹۵؍ اسرائیلی فوجی ہلاک اور۶۱۳۴؍ زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم، فوج پر اندرونِ ملک یہ الزام بھی ہے کہ وہ ہلاکتوں کی تعداد کو چھپا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی فائر بندی کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے غزہ میں ایک وحشیانہ کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک تقریباً ۶۰؍ ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ مسلسل بمباری نے غزہ کو تباہ کر دیا ہے اور وہاں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK