Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ ۵۰؍ کارپوریٹر میرے رابطے میں ہیں ‘‘

Updated: June 24, 2026, 11:43 AM IST | Ali Imran | Ayut Mahal

سنجے دیشمکھ کا دعویٰ ، شیوسینا(ادھو) کے کارپوریٹر بھی پارٹی بدلنا چاہتے ہیں۔

Sanjay Deshmukh.Photo:INN
سنجے دیشمکھ۔ تصویر:آئی این این
شیوسینا (ادھو)  چھوڑ کر شیوسینا (شندے) میں شامل ہونے والے رکن پارلیمان ن سنجے دیشمکھ، نے   دعویٰ کیا ہے کہ ایوت محل۔واشم کے ۵۰؍ کارپوریٹر ان سے رابطے میں ہیں اور یہ سبھی پارٹی تبدیل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یعنی شیوسینا (ادھو) چھوڑ کر شیوسینا (شندے) میں شامل ہونا چاہتے ہی۔
 
 
منگل کے روز ایوت محل میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، رکن پارلیمان نے کہا کہ شیوسینا (ادھو) کے ترجمان سنجے راؤت کی طرف سے لگائے گئے ۸۵؍کروڑ روپے کے لالچ اور مرکزی ایجنسیوں کے دباؤ کے الزامات غلط ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’این ڈی اے کو ابھی اراکین پارلیمان کی ضرورت نہیں ہے، ان کے پاس اعداد موجود ہیں۔ ہم ترقیاتی کاموں کیلئے ان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ’’ ایکناتھ شندے کی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد، واشم اور ایوت محل کے ۵۰؍کارپوریٹروں نے مجھ سے رابطہ کیا اور پارٹی میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔ یہ ایک تیز ہوا ہے، بہت سے لوگ پارٹی میں شامل ہوں گے۔ ہم پر ای ڈی، سی بی آئی کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔‘‘ دیشمکھ نے مزید کہا’’ہمارے حلقہ میں کئی منصوبے فنڈز کی کمی کی وجہ سے رک گئے تھے۔ ہم شکنتلا نیرو گیج کو براڈ ریلوے گیج  میں تبدیل کرنے کے بارے میں بار بار حکومت کو درخواستیں لکھتے رہے، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میرے حلقے میں کسان خودکشی کر رہے ہیں، کئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ ہم اقتدار میں نہیں ہیں۔ لوگ پریشان ہو رہے تھے، اور ان میں بے چینی بڑھ رہی تھی۔ لہٰذا، چھ اراکین (ادھو ٹھاکرے) نے ایک اجتماعی فیصلہ کیا اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔‘‘
 
 
واضح رہے کہ سنجے راؤت نے الزام لگایا تھا کہ ۶؍ اراکین پارلیمان نے پارٹی بدلنے کیلئے  ۸۵؍کروڑ روپے وصول کئے تھے ۔ سنجے راؤت ایکس پر لکھا تھا،’’۸۵؍کروڑ! ایک رکن اسمبلی کی قیمت! عوام کی دولت لوٹیں! چارٹر طیارے کیلئے لاکھوں روپے کون دے رہا ہے؟‘‘ یاد رہے کہ شیوسینا (ادھو) کے ۶؍ اراکین پارلیمان گزشتہ ۲۰؍ جون کو ادھو ٹھاکرے کا ساتھ چھوڑ کر شندے گروپ سے جا ملے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK