Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی آئی ٹی دہلی کے سابق پروفیسر وی کے ترپاٹھی فلسطینیوں کیلئے یوم آزادی پر روزہ رکھیں گے

Updated: August 08, 2025, 9:56 PM IST | New Delhi

راکھی ترپاٹھی کے والد وپن کمار ترپاٹھی ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء یوم آزادی کے موقع پر غزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے دیگر افراد سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کی۔

 Vipin Kumar Tripathi. Photo: X
وپن کمار ترپاٹھی۔ تصویرـ:ایکس

اسرائیلی جارحیت کے دوران دنیا بھر میں غزہ سے اظہاریکجہتی کرنےو الے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اب راکھی ترپاٹھی کے والد اور آئی آئی ٹی دہلی کے ۷۷؍ سالہ پروفیسر وپن کمار ترپاٹھی ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء کو غزہ کے معصوم افراد، جنہیں بڑے پیمانے پر بھکمری اور جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سے اظہار یکجہتی کیلئے روزہ رکھیں گے۔ انہوں نے دیگر افراد سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ کا ضمیر آپ کو اجازت دیتا ہے تو آپ بھی روزہ رکھئے۔غزہ کو یہ محسوس ہونے دیجئے کہ وہ اکیلئے نہیں ہیں۔ خاموشی کو یکجہتی کی آواز بننے دیجئے۔ یہ کوئی عطیہ نہیں ہے بلکہ روح کا شرمدان ہے۔ روزہ رکھنا کوئی کمزوری نہیں بلکہ دل کی مضبوطی ہے جس نے بے حس ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ روحانی مزاحمت کا ایک عمل ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rakhi Tripathi (@rakhitripathi)

یہ بھی پڑھئے: نظام الدین دہلی: پارکنگ تنازع میں ہما قریشی اور ثاقب سلیم کے کزن بھائی کا قتل

راکھی ترپاٹھی کے والد وپن کمار ترپاٹھی نے ۳۰؍ سال تک آئی آئی ٹی دہلی میں طبیعیات کے پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی دہلی سے ہی پی ایچ ڈی مکمل کیا تھا۔ ۱۹۷۶ء میں انہوں نے یونیورسٹی آف میری لینڈ میں پہلے پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچر اور پھر ریسرچ اسوسی ایٹ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ دنیا بھر میں غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے دباؤ بھی بڑھا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK