Inquilab Logo

یہ حکومت ٹھیکے داروں کی ہے کہ عام شہریوں کی؟ آدتیہ ٹھاکرے کاریاستی حکومت پر طنز

Updated: February 26, 2024, 11:46 AM IST | Inquilab News Network | Pune

پونے دورے پر پریس کانفرنس میں  شیوسینا لیڈر اور سابق ریاستی وزیر نے بی جے پی پر بھی شدید تنقید کی۔

Aditya Thackeray addressing the program held in Pune. Photo: INN
پونے میں منعقد ہونیوالے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے۔ تصویر : آئی این این

کے لیڈر اور سابق ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے پونے میں ایک پروگرام میں شرکت کی۔ یہ پروگرام ’ریورڈِسٹرکشن پلان‘ کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔ جس میں  انڈیا اتحاد کے ریاستی لیڈران کو مدعو کیا گیا۔ آدتیہ ٹھاکرے نے اس پروگرام سے خطاب کیا اور مذکورہ منصوبے کوماحولیات کے خلاف خطرہ قراردیا۔ 
شندے حکومت پر شدید تنقید کی 
 اس موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں آدتیہ نے ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بگڑنے سے عام شہریوں میں   بےچینی ہے۔ برسراقتدار گروپ کے کچھ لیڈر غنڈوں کے استقبال میں  لگے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس اسٹیشن میں  فائرنگ کی واردات ہورہی ہے۔ اتنا ہی نہیں   اب تو منشیات بھی بڑے پیمانے پر برآمد ہورہی ہے۔ نوجوانوں  کو منشیات سے دور رہنا چاہئے۔ اسی وجہ سےیہ سوال قائم ہورہا ہے کہ ریاست میں حکومت ہے کہ نہیں ؟ اسی طرح کچھ ایم ایل اے پولیس کے متعلق کہہ رہے ہیں  کہ ہمیں  کوئی ہاتھ نہیں  لگاسکتا۔ سوال یہ ہے کہ یہ حکومت بلڈر، ٹھیکیداروں کی ہے یا عام شہریوں ؟ ‘‘اس پریس کانفرنس میں  سابق ایم پی ایڈوکیٹ وندنا چوہان، سابق ایم ایل اے موہن جوشی بھی موجود تھے۔ 
 آدتیہ ٹھاکرے نے پریس کانفرنس میں  یہ بھی کہا کہ ’’پونے کے رُوبی ہال سےگزرنے والا میٹرو پروجیکٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ہے، لیکن اسے شروع نہیں  کیا جارہا ہے اور ایئرپورٹ ٹرمنل ۲؍کا افتتاح بھی نہیں  ہورہا ہے۔ ایئر پورٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں  کی تنصیب نہیں  ہوپائی ہے اس لئے ۵؍مہینے سے اس کا افتتاح  بھی زیرالتوا ء ہے۔ اسی طرح ایک پل کا کام ادھورا ہے، لیکن اس کے افتتاح کیلئے وزیراعلیٰ بے چین ہیں۔ ‘‘ انہوں  نے کہا کہ ’’آج تک آپ نے دیکھا ہے کہ کسی وزیراعلیٰ نے ادھورے پل کا افتتاح کیا ہے؟ کل پورنیما کی وجہ سے ان کے پاس وقت نہیں تھا۔ اماوس اور پورنیما کو وہ کاشتکاری کرنے جاتے ہیں، یہ ان کے دورے سے لگتا ہے۔ 
’’بی جے پی جمہوریت کو ختم کررہی ہے‘‘
 آدتیہ ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی کے ریاستی صدر چندرشیکھر باونکولے نے کہا ہے کہ ریاست کی چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کو ختم کردو۔ بی جے پی نے جمہوریت ختم کردی ہے۔ ۲۰۲۲ء میں  شیوسینا، ۲۰۲۳ء میں  این سی پی میں پھوٹ ڈالی اور ان کے ایک خاندان میں  بھی تفرقہ پیدا کردیا۔ اس طرح اب ۲۰۲۴ءمیں  کانگریس میں  پھوٹ ڈالی جارہی ہے۔ ایسالگتا ہے کہ بی جے پی کو جمہوریت نہیں چاہئے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK