Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھی انتخابات ختم ہوتے حکومت کی ’’وصولی‘‘ شروع :کانگریس

Updated: May 15, 2026, 5:02 PM IST | New delhi

کانگریس نے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے ’وصولی‘ شروع کر دی ہے۔

Photo: INN
تسویر: آئی این این

کانگریس  نے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر وزیرِ اعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتخابات ختم ہوتے ہی حکومت نے عوام سے ’وصولی‘ شروع کر دی ہے۔
  کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں نریندر مودی کو ’مہنگائی مین‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ’’مہنگائی مین مودی نے آج پھر عوام پر کوڑا برسایا۔ پیٹرول اور ڈیزل تین تین روپے مہنگا کر دیا گیا، جبکہ سی این جی کی قیمت میں بھی دو روپے اضافہ کر دیا گیا۔ انتخابات ختم، مودی کی وصولی شروع۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور عام لوگوں پر مسلسل مالی بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے : لال قلعہ کار بم دھماکہ: ڈاکٹر عمر نبی سمیت ۱۰؍ ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل


اسی دوران کانگریس کے شعبۂ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ جب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں کم تھیں یا گر رہی تھیں تو کانگریس مسلسل یہ مطالبہ کرتی رہی کہ اس کا فائدہ ہندوستانی صارفین تک پہنچایا جائے اور گھریلو سطح پر گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں، لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور صارفین کو کوئی راحت نہیں ملی۔ 
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اب مغربی ایشیا میں جنگ کے باعث عالمی تیل قیمتوں میں اضافے اور اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد مودی حکومت نے پہلے کمرشیل ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائیں اور اب پیٹرول و ڈیزل بھی مہنگا کر دیا ہے۔ جئے رام رمیش کے مطابق اس اقدام سے مہنگائی میں مزید اضافہ یقینی ہے، جو موجودہ مالی سال میں تقریباً چھ فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اور اس سے اقتصادی ترقی کی رفتار کے اندازوں پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK