سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) ممبرا کے عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے اتوار کو ممبرا پولیس اسٹیشن پہنچ کرریاستی وزیر نتیش رانے کی اشتعال انگیز تقریر اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی زہر افشانی پر ایک تحریری شکایت درج کرائی۔
EPAPER
Updated: September 22, 2026, 4:54 PM IST | Inquilab News Network | Mumbra
سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) ممبرا کے عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے اتوار کو ممبرا پولیس اسٹیشن پہنچ کرریاستی وزیر نتیش رانے کی اشتعال انگیز تقریر اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی زہر افشانی پر ایک تحریری شکایت درج کرائی۔
سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) ممبرا کے عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے اتوار کو ممبرا پولیس اسٹیشن پہنچ کرریاستی وزیر نتیش رانے کی اشتعال انگیز تقریر اور مسلمانوں کے خلاف کی گئی زہر افشانی پر ایک تحریری شکایت درج کرائی۔ اس سلسلے میں وفد نے پیر کوبھی ممبرا کے سینئر پولیس انسپکٹر سے ملاقات کی۔وفد میں ایس ڈی پی آئی مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری سرفراز شیخ، تھانے ضلع کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری غفران انصاری ، تھانےضلع کمیٹی کے رکن انیس خان ، ممبرا اسمبلی حلقہ کے جنرل سیکریٹری اشفاق شیخ ،اراکین عذیر خان، مولانا اعظم اور سمیر شیخ شامل تھے۔
اہم مطالبات
ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ: ایس ڈی پی آئی کے وفد نے ممبرا پولیس اسٹیشن کو ایک مکتوب سونپا ہے جس میں نتیش رانے کے خلاف قانونی دفعات کے تحت فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھئے: طالب علم کی خودکشی کے معاملے میں کانگریس کا آئی آئی ٹی بامبے کے باہر احتجاج
ازخود نوٹس (سوموٹو )لینےکی اپیل: وفد نے پولیس پر زور دیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نفرت انگیز تقاریر کے معاملات میں پولیس کو کسی رسمی شکایت کا انتظار کئے بغیر ازخود نوٹس(سوموٹو ) لے کر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
پارٹی کا موقف: میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے عہدیداروں نے کہا کہ ممبرا میں کئی بڑی سیاسی پارٹیاں اور اقتدار میں بیٹھے ذمہ دار لوگ موجود ہیں لیکن اس سنگین معاملے پر کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس ڈی پی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، انصاف اور ان کے مسائل کیلئے سب سے پہلے میدان میں اتری ہے۔
واضح رہے کہ نتیش رانے کے خلاف اسی نوعیت کی شکایتیں مالونی پولیس اسٹیشن میں بھی درج کرائی گئی ہیں جس میں ان پر نوی ممبئی کے الوے میں قرآن پاک کے حوالے سے غلط بیانی کرنے اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔