معافی مانگنے کا مطالبہ، لاکٹ میں زمرد کے پینڈنٹ پر آیت الکرسی کندہ ہے۔
EPAPER
Updated: November 12, 2026, 2:36 PM IST | Agency | Mumbai/Bhopal
معافی مانگنے کا مطالبہ، لاکٹ میں زمرد کے پینڈنٹ پر آیت الکرسی کندہ ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کو دیوالی کے موقع پر۳۰؍ قیراط کا زمرد کا لاکٹ پہننے پر کانگریس لیڈرعباس حفیظ نے قانونی نوٹس بھیجا ہے۔یہ لاکٹ جو بھوپال کی بیگمات کا بتایا جارہاہے، کے پینڈنٹ پر آیت الکرسی کندہ ہے۔ نوٹس میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں قرآن کی مقدس آیت پیش کرنے کے انداز پر اعتراض کرتے ہوئے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمس سے مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے، عوامی طور پر معافی مانگنے اور آئندہ آیات قرآنی کے تقدس کا خیال رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: یوپی الیکشن سے قبل اکھلیش نے نوٹ بندی کا موضوع چھیڑا
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اعتراض کرینہ کے لباس یا ذاتی پسند پر نہیں بلکہ مقدس آیت کو پیش کرنے کے انداز پر ہے۔ یہ نوٹس کانگریس کے لیڈر اور قومی میڈیا رابطہ کار عباس حفیظ نے بھیجا ہے تاہم وضاحت کی ہے کہ یہ نوٹس انہوں نے اپنی ذاتی حیثیت سےبھیجا ہے کانگریس کے لیڈر کی حیثیت سے نہیں بھیجا۔ ۱۱؍ نومبر کو بھیجے گئے نوٹس کی ایک نقل اسٹائلسٹ رِیاکپور کو بھی بھیجی گئی ہے، جنہوں نے کرینہ کپور کا مذکورہ لُک ترتیب دیا ہے۔