• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

طالب علم کی خودکشی کے معاملے میں کانگریس کا آئی آئی ٹی بامبے کے باہر احتجاج

Updated: September 22, 2026, 4:49 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

ممبئی یوتھ کانگریس نے آئی آئی ٹی بامبے کے طالب علم ساحل واکوڑے کی خودکشی کے معاملے میں جارحانہ موقف اختیار کیا اور پیر کو آئی آئی ٹی بامبے کے سامنے شدید احتجاج  کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ساحل کی خودکشی کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Mumbai Youth Congress activists protesting outside IIT Bombay. Photo: INN
ممبئی یوتھ کانگریس کے کارکنان آئی آئی ٹی بامبے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی یوتھ کانگریس نے آئی آئی ٹی بامبے کے طالب علم ساحل واکوڑے کی خودکشی کے معاملے میں جارحانہ موقف اختیار کیا اور پیر کو آئی آئی ٹی بامبے کے سامنے شدید احتجاج  کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ساحل کی خودکشی کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ کارروائی منصفانہ اور شفاف ہونی چاہئے اور پروفیسر سوریہ نارائن دُلا کو، جنہیں ساحل واکوڑے کے والدین نے خودکشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے، کو ملازمت سے برخاست کیا جائے۔اسی دوران طلبہ کے مسلسل احتجاج کےسبب کالج انتظامیہ نے طلبہ کے ۱۸؍ مطالبات کو مانتے ہوئے پروفیسر سوریہ نارائن دُلا کو معطل کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: کوسٹل روڈ اندوہناک حادثہ میں زخمی نوجوان کی حالت ہنوزنازک

آئی آئی ٹی بامبے میں پیر کو ممبئی کانگریس کی جانب سے صدر زینت شبرین کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے احتجاج کوروکنے کی کوشش کی۔ یوتھ کانگریس کے سیکڑوں کارکنوں نے نعرے لگائے اور ساحل واکوڑے کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ’حکومت جب ڈرتی ہے تو پولیس کو آگے کرتی ہے‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے گئے۔ پولیس نے یوتھ کانگریس  کے کارکنوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن لے گئی۔

یہ بھی پڑھئے: کیافنڈ کی قلت سے ’’ماجھی شالہ سندر شالہ‘‘ بند ہو جائے گی؟

اس موقع پر ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین نے کہا کہ طالب علموں نے ساحل واکوڑے کی خودکشی کے معاملے میں۱۸؍مطالبات کئےہیں اور ان تمام مطالبات کو یوتھ کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔ ساحل واکوڑے کی خودکشی کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے آئی آئی ٹی بامبے میں ذات پات کی بنیاد پر ہراساں کئے جانے کے الزامات کی بھی جانچ ہونی چاہئے کیونکہ اس ادارے میں زیر تعلیم ۳؍طالب علم اس سے قبل خودکشی کر چکے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ   حکومت کو طلبہ کے مطالبات کو فوری طور پر پورا کرنا چاہئے  جیسے ادارہ جاتی احتساب، فیصلہ سازی کے عمل میں طلبہ کی شرکت، ذہنی صحت اور مشاورت کیلئے ایک مضبوط بنیاد  اور شکایات کے ازالے کے لئے ایک موثر طریقہ کار۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK