بدلاپور سے دادر جانے والی اے سی لوکل ٹرین کی چھت پر ایک سرپھرا نوجوان چڑھ گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔ اس کی وجہ سے ٹرین میں موجود اور اسٹیشن پر کھڑے مسافر خوفزدہ ہوگئے جبکہ کلیان اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی کچھ دیر کیلئے متاثر ہوئی ۔
نوجوان اے سی لوکل ٹرین کی چھت پر بیٹھا نظر آرہا ہے- تصویر:آئی این این
بدلاپور سے دادر جانے والی اے سی لوکل ٹرین کی چھت پر ایک سرپھرا نوجوان چڑھ گیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔ اس کی وجہ سے ٹرین میں موجود اور اسٹیشن پر کھڑے مسافر خوفزدہ ہوگئے جبکہ کلیان اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی کچھ دیر کیلئے متاثر ہوئی ۔ وہاں موجود ریلوے پولیس اہلکاروں نے مستعدی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو بحفاظت ٹرین کی چھت سے نیچے اتار لیا جس کے بعد حالات پر قابو پالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر تقریباً ۲ ؍بجے وٹھل واڑی اور کلیان کے درمیان چلتی ٹرین کی چھت پر ایک نوجوان نظر آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دیکھ کر ٹرین میں موجود مسافرگھبراگئے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔وٹھل واڑی اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے نوجوان کو نیچے اتارنے کی کوشش کی لیکن وہ آمادہ نہیں ہوا۔بعدازیںاسے بحفاظت نیچے اتارکر مزید تفتیش اور طبی معائنے کیلئے ریلوے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیاہے۔
ویسٹرن ریلوے میں لیڈیزاسپیشل ٹرین کی ۳۴؍ویں سالگرہ منائی گئی
چرچ گیٹ ،(سعیداحمدخان ): ویسٹرن ریلوے میں منگل ۵؍مئی کو لیڈیز اسپیشل ٹرین کی ۳۴؍ ویں سالگرہ منائی گئی ۔ اس موقع پر خاص طور پر ویسٹرن ریلوے کے خاتون ٹکٹ چیکنگ عملے نے ۵؍بجکر ۳۹؍ منٹ پر چرچ گیٹ تا بوریولی لیڈیز اسپیشل کی مسافروں میں گلاب تقسیم کئے ، تصویر کَشی کی اورخوشی کا اظہار کرتے ہوئےاس لمحے کو یادگار بنانے کی کوشش کی ۔خاتون مسافروں کی سہولت کی خاطر لیڈیز اسپیشل ٹرین چلائی گئی تھی۔ اس وقت ویسٹرن ریلوے میں ۱۰؍ لیڈیزاسپیشل ٹرینیں چلائی جاتی ہیں ۔