۳۸؍ لاکھ اپیلوں کی سماعت کررہے ٹریبونلز کے کام کے طریقے پر تشویش۔
EPAPER
Updated: November 09, 2026, 12:52 PM IST | Agency | Kolkata
۳۸؍ لاکھ اپیلوں کی سماعت کررہے ٹریبونلز کے کام کے طریقے پر تشویش۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج بسواجیت باسو نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی بنگال میں ایس آئی آر ٹربیونلز سے استعفیٰ دے دیا ہے۔وہ چوتھےجج ہیں جنہوں نے ٹریبونل سے ا ستعفیٰ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان استعفوں سے ریاست میں ووٹر لسٹ سے حذف کئےگئے ۳۸؍ لاکھ ووٹروںکی اپیل کی سماعت کیلئے قائم کئے گئے ۱۹؍ٹریبونلز کے کام کاج کے طریقےپر سوال اٹھ رہے ہیں ۔ باسو کا استعفیٰ کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ٹی ایس سیواگنانم اور ریٹائرڈ جج رنجیت کمار بیگ اور جسٹس اندرجیت چٹرجی کے استعفوں کے بعد آیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے مارچ میں مغربی بنگال کیلئے۱۹؍اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دیے تھے۔ ایس آئی آر کے عمل کے نتیجے میں تقریباً۹ء۱؍ ملین ووٹروں کو مغربی بنگال کی انتخابی فہرستوں سےمنطقی تضادات اور دیگر مختلف وجوہات کی بنا پر ہٹا دیا گیا۔ یہ ٹربیونلز ان لاکھوں ووٹروں کی اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں جن کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:بجلی سبسڈی چھوڑنے کیلئے بہار حکومت خصوصی مہم چلائے گی
الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ریٹائرڈ ججوں کے یہ استعفے مرشد آباد ضلع میں اپیلوں کے نمٹانے پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، جہاں ووٹروں کی ایک بڑی تعداد کو انتخابی فہرستوں سے خارج کر دیا گیا تھا۔باسو کے استعفیٰ نے ایس آئی آر ٹربیونلز کے تعلق سے غیر یقینی صورتحال کو تقویت دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ باسو نے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو جمعہ کو ایک خط کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ جسٹس باسو اور جسٹس چٹرجی کو مرشد آباد ضلع میں معاملات کو سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔عہدیدار نے کہا’’دونوں ججوں کے ایک ماہ کے اندر چلے جانے سے مرشد آباد کے رائے دہندگان کی اپیلوں کا نمٹانا مکمل طور پر رُک گیا ہے۔ اس سے زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کی ٹریبونل کی اہلیت پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔‘‘جسٹس چٹرجی نے تقریباً۲۲؍ کلو میٹر روزانہ سفر کرنے میں دشواری کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے ابتدائی طور پر اسائنمنٹ کو قبول کیا، یہ سوچ کر کہ یہ دو سے تین ماہ کیلئے عارضی اسائنمنٹ ہوگا۔ تاہم، زیر التوا مقدمات کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے آخر کار عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس بیگ اور جسٹس سیواگننم نے بھی ذاتی اور خاندانی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹریبونل سے استعفیٰ دے دیا۔