• Mon, 09 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بجلی سبسڈی چھوڑنے کیلئے بہار حکومت خصوصی مہم چلائے گی

Updated: November 09, 2026, 12:47 PM IST | Agency | Patna

ؕوزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری خوشحال خاندانوں سے رضاکارانہ طورپر سبسڈی ترک کرنے کی اپیل کریں گے۔

Chief Minister Samrat Choudhary during an event in Patna. Photo: INN
وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری پٹنہ میں تقریب کے دوران۔ تصویر: آئی این این

بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے دیوالی کے موقع پر یکم دسمبر سے بجلی سبسڈی کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے تحت خوشحال خاندانوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ رضاکارانہ طور پر بجلی سبسڈی کا فائدہ چھوڑ دیں اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کیلئے اپنا تعاون پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جس طرح گیس کنکشن کے معاملے میں لوگوں سے رضاکارانہ طور پر سبسڈی چھوڑنے کی اپیل کی تھی، اسی طرح بجلی سبسڈی کے معاملے میں بھی لوگوں سے آگے آنے کی اپیل کی جائے گی۔ جو لوگ اس مہم میں تعاون کریں گے، انہیں عطیہ دہندہ مانا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ایک دن میں جرمانہ وصول کرنے کا ریکارڈ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اتوار کو دیوالی کے موقع پر پٹنہ کے دیگھا-آشیانہ روڈ پر واقع ایک دلت بستی پہنچے۔ یہاں انہوں نے دلت، آدیواسی اور پسماندہ طبقے کے خاندانوں کے ساتھ دیوالی منائی اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔ اس دوران انہوں نے تحائف بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سمراٹ چودھری نے بہار کے لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بہار ترقی اور خوشحالی کی راہ پر مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پورے بہار میں تمام عوامی نمائندوں اور انتظامی افسران سے خصوصی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دلت، آدیواسی اور انتہائی پسماندہ طبقے کے خاندانوں کے درمیان جائیں، ان کے ساتھ دیوالی منائیں اور ان کی خوشی اور غم میں شریک ہوں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK