Inquilab Logo Happiest Places to Work

مظاہرہ کے دوران ریاستی وزیر گریش مہاجن پر خاتون سرعام برس پڑی

Updated: April 23, 2026, 9:59 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ممبئی کے ورلی علاقے میں مظاہرہ کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہو گیا تھا جس پر مذکورہ خاتون نے گریش مہاجن کو موقع پر ہی کھری کھری سنادی ۔

Woman Had Stopped Talking To State Minister Girish Mahajan.Photo:INN
اس خاتون نے ریاستی وزیر گریش مہاجن کی بولتی بند کردی تھی-تصویر:آئی این این
ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں منگل کو مہا راشٹر کے وزیر گریش مہاجن کو خواتین ریزروشن کے حوالے سے منعقد بی جے پی کے مظاہرے کے دوران ایک خاتون کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ دراصل ممبئی کے ورلی میں بی جے پی کے مظاہرے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہو گیا تھا جس سے سیکڑوں لوگ پریشان ہو رہے تھے۔ یہ حالت دیکھ کر ایک خاتون  نےاپنی کار سے نکل کر  وزیر کو موقع پر ہی گھیر لیا اور جم کر کھری کھری سنائی۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب گریش مہاجن ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔
 
 
یہ مظاہرہ اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔ مظاہرہ کے دوران ایک ناراض خاتون وزیر کے پاس پہنچی اور روڈ جام کرنے، نیز عام لوگوں کو ہو رہی پریشانیوں کو لے کر ان پر ناراضگی ظاہر کرنے لگی۔خاتون نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں سے نکل جاؤ، آپ ٹریفک جام کررہے ہو۔‘‘ خاتون نے سوال کیا کہ ریلی پاس کے کسی میدان میں کیوں نہیں کی گئی جس سے ٹریفک میں رخنہ نہیں پڑتا اور عوام پریشان نہیں ہوتے؟ اس پر وزیر گریش مہاجن نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ مزید ناراض ہو گئی اور تلخ انداز میں کہا کہ ’’سمجھ میں نہیں آتا کیا؟ آپ کو کیا ہو گیا ہے؟ سیکڑوں لوگ یہاں پھنسے ہوئے ہیں۔‘‘اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک پولیس افسر نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی تو خاتون اس پر بھی ناراض ہو گئی اور کسی سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ پورا واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے اور بی جے پی کی اس سے کافی سبکی ہو رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK