Updated: October 04, 2026, 12:07 PM IST
| Mumbai
سی جے پی کے بانی اور کنوینرابھیجیت دپکے نے ۱۰؍ اکتوبر کے احتجاج کے خلاف حکومت کی کارروائی پر متنبہ کیا کہ، حکومت انہیں جہاں بھی روکے گی، وہیں جنتر منتر بن جائے گا،انہوں نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے استعفیٰ نہیں دیا تو ملک بھر کے شہری اور اراکین جنتر منتر پر بڑے احتجاج کے لیے جمع ہوں گے۔
ابھیجیت دپکے۔ تصویر: ایکس
کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے سنیچر کو دہلی میں اعلان کیا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار استعفیٰ نہیں دیتے تو ۱۰؍ اکتوبر کو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا، ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ احتجاج پرامن رہے گا۔واضح رہے کہ سی جے پی انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں اور خصوصی نظرثانی (SIR) مشق کے انعقاد پر کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے۔سی جے پی کے بانی اور کنوینر ابھیجیت دپکے نے کہا کہ اگر کمار نے استعفیٰ نہ دیا تو ملک بھر کے شہری اور تحریک کے اراکین نئی دہلی میں جنتر منتر پر احتجاج کے لیے جمع ہوں گے۔بعد ازاں دپکے نے کہا، ’’اور اگر دہلی پولیس ہمیں روکنے کی کوشش کرتی ہے، تو جہاں بھی وہ ہمیں روکیں گے وہ ہمارا جنتر منتر بن جائے گا۔ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔ ہم مہاتما گاندھی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں گے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ممبئی: سی جے پی پرغیر قانونی اجتماع اور ٹریفک میں خلل کے الزام میں معاملہ درج
جبکہ سی جے پی کے بیان کے مطابق، احتجاج سختی سے عدم تشدد کے فلسفے پر عمل کرے گا، جو جمہوری اداروں میں عوامی اعتماد کے تحفظ کے لیے تاریخی سول نافرمانی تحریک سے رہنمائی لے گا۔علاوہ ازیںپارٹی قیادت نے کہا کہ ،’’بیوروکریٹک رکاوٹیں‘‘ تحریک کو نہیں روک پائیں گی اور اس کے عزم کے ثبوت کے طور پر گزشتہطویل مظاہروں اور حالیہ حراستوں کی طرف اشارہ کیا۔دپکے نے کہا، ’’یہ ہماری جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔ہر شہری جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے اسے۱۰؍ اکتوبر کو ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی نے ملک بھر کے احتجاج کومنظم کرنے کیلئے’ ستیہ گرہ‘ پلیٹ فارم جاری کیا
ذہن نشین رہے کہ یہ بیان سی جے پی کی جانب سے ممبئی کے شیواجی پارک میں احتجاج کے ایک دن بعد آیا ہے، جہاں انتخابی فہرست میں مبینہ بے ضابطگیوں پر کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے لیے پولیس پابندیوں کے باوجود ہزاروں لوگ جمع ہوئے تھے۔ممبئی احتجاج میں بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر کمار نے استعفیٰ نہ دیا تو دہلی میں نئے سرے سے احتجاج کیا جائےگا۔