Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشہور اداکارہ شیفالی زری والا کا ۴۲؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: July 07, 2025, 7:33 PM IST | Mumbai

مشہور اداکارہ شیفالی زری والا کا آج ۴۲؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے شوہر پراگ تیاگی انہیں اسپتال لے گئے تھے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ شیفالی کی موت کی وجہ اب بھی نامعلوم ہے۔

The cause of Shefali Zariwala`s death is still unknown. Photo: INN
شیفالی زری والا کی موت کی وجہ اب بھی نامعلوم ہے۔ تصویر: آئی این این

اداکار اور ماڈل شیفالی زری والا کا آج ۴۲؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں ان کے شوہر پراگ تیاگی اور دیگر تین افراد نے اسپتال منتقل کیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اب تک ان کی موت کی وجہ نامعلوم ہے۔ ممبئی پولیس نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ ’’ان (شیفالی) کی لاش اندھیری میں ان کی رہائش گاہ میں ملی تھی۔ ممبئی پولیس کو ان کے انتقال کی اطلاع صبح ایک بجے ملی تھی۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوپر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی موت کی وجہ اب بھی نامعلوم ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مشہور گلوکار گرو رندھاوا کا ایکس اکاؤنٹ غیر فعال

شیفالی زری والا ’’کانٹا لگا‘‘ میوزک ویڈیو میں اپنے پرفارمنس کیلئے جانی جاتی ہیں جو ۲۰۰۰ء میں ہٹ ہوا تھا۔ اس نغمے کو کانتا لاگا گرل‘‘ کا خطاب دیا گیا تھا۔ شیفالی زری والا نے سلمان خان کی فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ میں بھی اداکاری کی تھی۔ بعد ازیں انہوں نے سلمان خان کے ریالٹی شو ’’بگ باس ۱۳‘‘ میں بھی حصہ لیا تھا۔‘‘ ۲۰۰۴ء میں شیفالی نے موسیقار ہرمیت سنگھ سے شادی کی تھی جبکہ ۲۰۰۹ء میں دونوں علاحدہ ہوگئے تھے۔ ۲۰۱۵ء میں شیفالی نے پراگ تیاگی سے شادی کی تھی۔ مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا پر شیفالی کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK