آج ہندی فلمی صنعت میں اپنی مضبوط شناخت قائم کرنے والی کریتی سینن نے اپنے فلمی سفر کا آغاز جنوبی ہند کی فلموں سے کیا تھا اور ان کی پہلی فلم سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ تھی۔
EPAPER
Updated: June 30, 2026, 12:01 PM IST | Agency | Mumbai
آج ہندی فلمی صنعت میں اپنی مضبوط شناخت قائم کرنے والی کریتی سینن نے اپنے فلمی سفر کا آغاز جنوبی ہند کی فلموں سے کیا تھا اور ان کی پہلی فلم سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ تھی۔
آج ہندی فلمی صنعت میں اپنی مضبوط شناخت قائم کرنے والی کریتی سینن نے اپنے فلمی سفر کا آغاز جنوبی ہند کی فلموں سے کیا تھا اور ان کی پہلی فلم سپر اسٹار مہیش بابو کے ساتھ تھی۔
یہ بھی پڑھئے:الکا یاگنک کی صحت پر شبہ کرنے والوں کے لیے اِلا ارون کا سخت پیغام
مہیش بابو کی اس ہیروئن نے بعد میں فلم ’ہیروپنتی‘ کے ذریعے بالی ووڈ کا رخ کیا۔ اس فلم میں وہ پہلی مرتبہ ٹائیگر شراف کے ساتھ نظر آئیں۔ دونوں کی جوڑی اور باہمی کیمسٹری کو شائقین نے بے حد پسند کیا، جبکہ یہ رومانوی اور مزاحیہ فلم باکس آفس پر بھی کامیاب ثابت ہوئی۔قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ کریتی سینن کے لیے کامیابی کی اس منزل تک پہنچنے کا سفر آسان نہیں تھا۔ ایک متوسط اور تعلیم یافتہ خاندان میں پرورش پانے والی کریتی نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، لیکن ان کا خواب فلمی پردے پر اپنی الگ شناخت قائم کرنا تھا۔ ان کی والدہ گیتا سینن دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، جبکہ والد ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:کیا ایس آئی آر کی بنیاد پر پاسپورٹ سے محروم کرنا درست ہے؟
نوئیڈا کے جے پی انسٹی ٹیوٹ سے انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد کریتی نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز ۲۰۱۴ءمیں تیلگو فلم ’ ون: نینوکادینے‘ سے کیا، جس میں ان کے مدمقابل جنوبی ہند کے سپر اسٹار مہیش بابو تھے۔ اپنی پہلی ہی فلم میں کریتی نے اپنی مؤثر اسکرین موجودگی اور اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔اسی سال انہوں نے ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم ’ہیروپنتی‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری لی۔ یہ فلم کامیاب رہی اور کریتی سینن کو بہترین نئی اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔کریتی سینن نے ’دل والے‘، ’بریلی کی برفی‘، ’لکا چھپی‘، ’ہاؤس فل۴‘ اور ’پانی پت‘ جیسی فلموں میں اداکاری کرکے ثابت کیا کہ وہ ہر طرح کے کردار ادا کرسکتی ہیں۔