ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں کاروبار کرنے والی اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نے فوج کو ملک میں تیار کردہ ’’پرہار‘‘ لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی ۲؍ ہزار یونٹ سونپ دی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 29, 2026, 10:45 AM IST | Mumbai
ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں کاروبار کرنے والی اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نے فوج کو ملک میں تیار کردہ ’’پرہار‘‘ لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی ۲؍ ہزار یونٹ سونپ دی ہیں۔
ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے میں کاروبار کرنے والی اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس نے فوج کو ملک میں تیار کردہ’’پرہار‘‘ لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی ۲؍ ہزار یونٹ سونپ دی ہیں۔کمپنی نے ایک اعلامیہ میں یہ اطلاع دی کہ یہ ہندوستان کی چھوٹے ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں ایک اہم باب ہے۔ کمپنی کے مطابق اس نے ۲؍ ہزار ایل ایم جی کی پہلی کھیپ صرف ۷؍ ماہ میں تیار کی ہے جو مقررہ وقت سے ۱۱؍ ماہ پہلے ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نوئیڈا میں وزیراعظم نے ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈّے کا افتتاح کیا
کمپنی نے تجارتی پیمانے پر پیداوار کے لیے طے شدہ اس ہتھیار کا پہلا ماڈل ۶؍ ماہ میں تیار کر لیا تھا جبکہ اس کے لیے۱۸؍ ماہ کا وقت مقرر تھا۔ اس کے بعد بلک پروڈکشن کی منظوری ملی، جس سے بڑے پیمانے پر پیداوار کا عمل تیزی سے شروع ہو سکا۔ پہلی کھیپ فوج کو پیش کرتے وقت وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل پروکیورمنٹ اور ایڈیشنل سیکریٹری اے انبراسو کے ساتھ ہندوستانی مسلح افواج کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ پرہار ایل ایم جی اڈانی ڈیفنس کی گوالیار میں واقع چھوٹے ہتھیار بنانے کی فیکٹری میں تیار کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ملک کی پہلی مکمل مربوط مینوفیکچرنگ سہولیات سے لیس نجی شعبے کی اسمال آرمز مینوفیکچرنگ یونٹ ہے۔