Inquilab Logo

ادار پونا والا کا ٢٠ مئی کے بعد مہاراشٹر کو ڈیڑھ کروڑ کووی شیلڈ فراہم کرنے کا وعدہ

Updated: May 13, 2021, 3:29 PM IST | Mumbai

ریاستی وزیر صحت نے بدھ کو بتایا کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونا والا نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ٢٠ مئی کے بعد کووڈ-١٩ویکسین کووی شیلڈ کی ١.٥کروڑ خوراک مہاراشٹر میں پہنچائیں گے۔

Adar Poonawala (Pic:INN)
(ادار پونا والا (تصویر : آی این این

ریاستی وزیر صحت نے بدھ کو بتایا کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سی ای او ادار پونا والا نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ٢٠ مئی کے بعد کووڈ-١٩ویکسین کووی شیلڈ کی ١.٥کروڑ خوراک مہاراشٹر میں پہنچائیں گے۔اس ضمن میں مہاراشٹر کی ریاستی کابینہ نے بدھ کو کووڈ-١٩کے انتظام پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اجلاس کیا تھا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ، مہاراشٹرکے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ،سیرم انسٹی ٹیوٹ سے ویکسین ملتے ہی ہم ١٨سے ٤٥ سال کے گروپ کے لئے بھی ویکسینیشن شروع کردینگے- ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے مہاراشٹر نے عارضی طور پر١٨-٤٤ سال کی عمر کے گروپ کے لئے کووڈ-١٩کی ویکسینیشن معطل کردی ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے خر4یدی گئی تمام خوراکیں اب ٤٥سے زیادہ عمر کے گروپ کے لئے دستیاب ہوںگی-

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK