Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی این جی کو فروغ دینے والی ریاستوں کیلئے اضافی ایل پی جی

Updated: April 03, 2026, 11:52 AM IST | Mumbai

مشرق وسطیٰ کے بحران کے پیش نظررسوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف حکومت نے پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) کو فروغ دینے کے لیے آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اضافی ایل پی جی مختص کی ہے، جبکہ دیگر ریاستوں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مشرق وسطیٰ کے بحران کے پیش نظررسوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف حکومت نے پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) کو فروغ دینے کے لیے آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اضافی ایل پی جی مختص کی ہے، جبکہ دیگر ریاستوں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔ وزارت پیٹرولیم اور وزارت خارجہ کے حکام نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں ایندھن کی دستیابی، سمندری آپریشنز، خطے میں موجود ہندوستانی شہریوں کو فراہم کی جانے والی امداد اور مجموعی استحکام برقرار رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر جمعرات کو یہاں بین وزارتی بریفنگ میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔

یہ بھی پڑھئے: ادیشہ: مسلم شخص پر تشدد اورغیر اسلامی نعرےلگوانے کی تحقیق سینئر پولیس کے سپرد

حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت فارماسیوٹیکل، خوراک و عوامی تقسیم، اور کیمیکل و پیٹرو کیمیکل سمیت اہم شعبوں کو سی ۳؍ اور سی ۴؍ زمروں کی سپلائی کی اجازت دے دی ہے۔حکام نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں۵۵؍ ہزار سے زیادہ پی این جی کنکشن میں گیس کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔ اب تک ۵؍ کلوگرام کے چار لاکھ۳۰؍ ہزار سے زیادہ ایف ٹی ایل سلنڈر فروخت کئے جا چکے ہیں۔ حکومت نے اہم پیٹرو کیمیکل مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں مکمل چھوٹ فراہم کی ہے۔ اس رعایت سے پلاسٹک، پیکیجنگ، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، آٹوموٹیو پرزہ جات اور دیگر مینوفیکچرنگ سیکٹرز جیسے پیٹرو کیمیکل فیڈ اسٹاک پر منحصر شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔حکومت نے کہا کہ تجارت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بین وزارتی ہم آہنگی، برآمد کنندگان کی سہولت، لاجسٹک سپورٹ اور ٹارگیٹیڈ ریلیف کے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اب تک مشرق وسطیٰ کے خطے سے ۹۷۵؍سے زائد ہندوستانی ملاحوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی گئی ہے، جن میں گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں میں واپس آنے والے ۱۱؍ ملاح بھی شامل ہیں۔وزارت خارجہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK