فلم اداکار ادیوی شیش نے انڈسٹری میں اپنی پہچان ایکشن اور تھرلر فلموں کے ذریعے بنائی ہے۔ حال ہی میں وہ فلم’’ڈکیت‘‘میں نظر آئے، جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ اب وہ اپنے کیریئر میں ایک نیا موڑ لیتے ہوئے رومانوی فلموں کی طرف رخ کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 06, 2026, 12:04 PM IST | Mumbai
فلم اداکار ادیوی شیش نے انڈسٹری میں اپنی پہچان ایکشن اور تھرلر فلموں کے ذریعے بنائی ہے۔ حال ہی میں وہ فلم’’ڈکیت‘‘میں نظر آئے، جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ اب وہ اپنے کیریئر میں ایک نیا موڑ لیتے ہوئے رومانوی فلموں کی طرف رخ کر رہے ہیں۔
فلم اداکار ادیوی شیش نے انڈسٹری میں اپنی پہچان ایکشن اور تھرلر فلموں کے ذریعے بنائی ہے۔ حال ہی میں وہ فلم’’ڈکیت‘‘میں نظر آئے، جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔ اب وہ اپنے کیریئر میں ایک نیا موڑ لیتے ہوئے رومانوی فلموں کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے دو نئی رومانوی فلموں کیلئے دستخط کیے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلمیں ان کی اداکاری کے ایک بالکل مختلف پہلو کو ناظرین کے سامنے لائیں گی۔
ان دو فلموں میں سے پہلی فلم کی ہدایت کاری سائی مارتنڈ کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنی پہلی تیلگو فلم’’‘لٹل ہارٹس‘‘ سے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد اب ناظرین کو ان کی اگلی فلم سے بھی کافی امیدیں ہیں۔ ایسے میں ادیوی شیش کا اس پروجیکٹ سے جڑنا اسے اور خاص بنا دیتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ایک محبت کی کہانی ہوگی۔
اپنے حالیہ پروجیکٹ ’’ڈکیت‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ادیوی شیش نے کہاکہ ’’یہ فلم میرے لیے بے حد خاص رہی ہے۔ اس فلم کو ناظرین سے جو محبت ملی، وہ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔ میں ایک اداکار کے طور پر خود کو کسی ایک طرح کے کردار تک محدود نہیں رکھنا چاہتا۔ میرا ماننا ہے کہ فنکار کو ہمیشہ نئی چیلنجز قبول کرنی چاہئیں اور خود کو مختلف کرداروں میں آزمانا چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فلم پروڈیوسر آربی چودھری سڑک حادثے میں چل بسے
شیش نے مزید کہاکہ ’’پچھلے کچھ برسوں میں میں نے زیادہ تر ایکشن اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلموں میں کام کیا ہے۔ ان فلموں کو ناظرین سے زبردست ردعمل ملا، جس کے لیے میں ہمیشہ لوگوں کا شکر گزار رہوں گا۔ مداحوں سے ملنے والی محبت کی وجہ سے میرے دل میں اب کچھ مختلف کرنے کی خواہش جاگ رہی ہے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’ان خواہشات کے باعث میں اب رومانوی کہانیوں کی طرف بڑھا ہوں۔ میں ایک ہی زون میں نہیں رہنا چاہتا۔ مجھے اب ایسی کہانیاں زیادہ پسند آ رہی ہیں جو دل سے جڑی ہوں اور جن میں جذبات کی گہرائی ہو۔ اگر رومانس کو صحیح طریقے سے پیش کیا جائے تو یہ ناظرین کے دل کو چھو سکتا ہے اور انہیں اپنی زندگی سے جوڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ان دو نئی فلموں کو کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:امریکہ میں ہندوستانی کمپنیوں کی غیر معمولی سرمایہ کاری
ان فلموں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے شیش نے کہاکہ ’’دونوں کہانیاں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ یہ صرف سادہ محبت کی کہانیاں نہیں ہیں بلکہ ان میں انسان کے جذبات، ان کی کمزوریاں اور ان کے فیصلوں کو گہرائی سے دکھایا جائے گا۔ یہ فلمیں رشتوں کی حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کریں گی، جو ناظرین کو سوچنے پر مجبور کر سکتی ہیں۔ ایک اداکار کے طور پر میں اس طرح کے کردار ادا کرنے کے لیے بے حد پرجوش ہوں۔‘‘