انسداد دہشت گردی کی سالانہ کانفرنس سے وزیر داخلہ کا خطاب ، دہشت گردی کے پورے نیٹ ورک کے خلاف جامع انداز میں کارروائی پر زور۔
EPAPER
Updated: November 21, 2026, 12:51 PM IST | Agency | New Delhi
انسداد دہشت گردی کی سالانہ کانفرنس سے وزیر داخلہ کا خطاب ، دہشت گردی کے پورے نیٹ ورک کے خلاف جامع انداز میں کارروائی پر زور۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی ایک سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ۳۵؍ سال بعد، کشمیر اب مقامی طور پر بھرتی کئے گئے دہشت گردوں سے پاک ہو گیا ہے۔ امیت شاہ نے اسے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی جنگ میں ایک بڑی کامیابی کے طور پر بیان کیا ۔ انہوں نے ملک کی انسدادِ دہشت گردی کی پالیسی کے تحت ’پیشگی کارروائی ‘ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ پورے دہشت گرد نیٹ ورک کی تحقیقات کی جانی چاہئیں اور ایک مربوط انداز میں اس کی صلاحیتوں کو ختم کیا جانا چاہئے ۔ امیت شاہ نے نشاندہی کی کہ دہشت گردی، منظم جرائم اور منشیات کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ بیرون ملک چھپے مجرموں اور ماسٹر مائنڈز کو ہندوستانی عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا’’ہم اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم ایک مربوط اور جامع انداز میں پورے دہشت گرد نیٹ ورک پر ضرب نہ لگائیں۔‘‘
امیت شاہ نے زمینی سطح پر حاصل ہونے والے ان فیصلہ کن نتائج کا سہرا دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دیا۔ انہوں نے کہا’’لشکر کے دہشت گرد لطیف بٹ کی ہلاکت کے بعد، کشمیر اب ان دہشت گردوں سے پاک ہو گیا ہے جو مقامی تھے اور بھرتی کئے گئے تھے۔ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ ِ میل ہے ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کشیدہ تعلقات کے درمیان پاکستانی وزیر مصدق مسعود کی ہندوستان آمد
انہوں نے مزید کہاکہ یہ کامیابی ۳۵؍ سال بعد لی ہے۔ لطیف بٹ کے سر پر۱۵؍ لاکھ روپے کا انعام تھااور وہ ۱۱؍نومبر کو سی آر پی ایف کی ایک چوکی پر ہونے والے حملے میں مطلوب تھا۔ اس حملے میں نیم فوجی دستوں کے تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ وہ بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سیکوریٹی فورسیز کے ساتھ ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔ امیت شاہ نے کہا’’اگر ہمیں دہشت گردی، منظم جرائم اور منشیات کے تینوں خطرات کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے تو یہ ناگزیر ہے کہ بیرون ملک چھپے مجرموں اور ماسٹر مائنڈز کو ملک عدالتوں کے سامنے لایا جائے۔‘‘
بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف حکومت کی سخت کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ۲۰۱۹ءسےسی بی آئی ، وزارتِ داخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں اور سائنسی طریقوں کے استعمال کے ذریعے۳۶؍ ممالک سے۳۰۳؍مفرور افراد کو ہندوستان واپس لایا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے نشاندہی کی کہ ہندوستان طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ، اگرچہ مختلف ریاستوں کی پولیس فورسیز نے کئی کوششیں کی ہیں لیکن ان کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی واضح کمی نظر آتی تھی۔