Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم پی کے بعد اب اراکین اسمبلی کی باری ؟ ۳؍ کی غیر حاضری پر سوال

Updated: June 23, 2026, 10:04 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

باغی اراکین پارلیمان بالآخر شندے سینا میں شامل، نائب وزیراعلیٰ نے خیر مقدم کیا، کہا: آپریشن ٹائیگر کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔

Shinde Group.Photo:INN
شندے گرو۔پ۔ تصویر:آئی این این
پیر کو ایک طرف جہاں نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے اُدھو ٹھاکرے کی پارٹی کے ۶؍باغی اراکین پارلیمان کو اپنی پارٹی میں شامل کرتے ہوئے ’’مشن ٹائیگر‘‘ کے کامیابی سے مکمل ہونے کا اعلان کیا وہیں اُدھو سینا میں اس وقت مزید کھلبلی مچ گئی جب   پیر کو ہی اراکین اسمبلی کی میٹنگ سے ۳؍ اراکین غیر حاضر رہے۔ 
 
 
اسمبلی اجلاس  میں مہایوتی کی حکمت عملی پر غور وخوض کیلئے طلب کی گئی میٹنگ میں ایم ایل سی سنیل شندے، ایم ایل اے سنجے پوٹنیس اور راہل پاٹل نہیں پہنچے۔ اس کی وجہ سے  چہ میگوئیاں   ہونےلگیں کہ کیا اراکین پارلیمان کے بعد اب اراکین اسمبلی کا نمبر ہے؟ بہرحال راہل  پاٹل اور سنیل شندے نے اس کی تردید کی اورغیر حاضری کیلئے اپنی پہلے سے  طے شدہ مصروفیات کا حوالہ دیا جبکہ سنجے پوٹنیس  نے یقین دہانی کرائی کہ  وہ میٹنگ میں  بھلے ہی نہیں پہنچ پائے مگر  شیوسینا (اُدھو)میں ہی ہیں۔  اس سے قبل نائب وزیراعلیٰ  ایکناتھ شندے نےیشونت راؤ چوہان پرتشٹھان میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ادھو خیمے کے ۶؍اراکین پارلیمان کے شندے کی شیو سینا میں شامل ہونے کی خبر پر مہر لگا دی اور کہا: مشن ٹائیگر پوری طرح کامیاب ہوا ہے۔ 
 
 
باغی اراکین کی موجودگی میں نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایم پی اپنے  انتخابی حلقہ اور مہاراشٹر کی ترقی کیلئے برسر اقتدار شیو سینا میںشامل ہوئے ہیں۔  ایکناتھ شندے نے یقین دلایاکہ پارٹی تبدیل کرنے کا عمل پوری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیاگیاہے۔‘‘جن اراکین پارلیمان نے شیو سینا ( ادھو) سے شند ے کی قیادت والی شیو سینا میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے وہ  ۱۔ناگیش اشٹیکر(ہنگولی)، ۲۔سنجے دینا پاٹل (ممبئی نارتھ ایسٹ )،۳۔سنجے جادھو(پربھنی)، ۴۔سنجے دیشمکھ(ایوت محل)، ۵۔اوم راجے نمبالکر(عثمان آباد) اور ۶۔بھاؤ صاحب واکچورے(شرڈی) ہیں۔ شیو سینا (شندے)کے سربراہ نے کہا کہ’’میڈیا نے جسے آپریشن ٹائیگر نام دیاتھا وہ فول پروف(کسی خامی کےبغیر) کامیاب ہوا ہے۔اب ہمارے پاس ۳۔ ۴؍ سنجے ہیں۔‘‘ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہاکہ ’’جو الزامات لگا ئےگئے ہیں کہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے اراکین پارلیمان  اور دیگر لیڈر ہم سے جڑ رہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ انہیں الزام تراشی کے بجائے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔ وہ اپنے لیڈروں کو صبح گالی دیتے ہیں اور شام کو اسے اچھے کہتے ہیں۔یہ ’کیمیکل لوچے ‘والے لوگ ہے۔ ‘‘نائب وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ’’پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین پارلیمان کی ریاست میں شیو سینا کے وزیروں کی میٹنگ منعقد کی جائے گا تاکہ ان کے پارلیمانی حلقہ کے مسائل دور کئے جاسکیں  اور وہاں کی ترقی ہو۔‘‘شندے نے اُدھو سینا کی بغاوت پر سلمان خان کے انداز میں کہا کہ ’’مَیں نے جو ’کمٹمنٹ ‘کر دیا اس کے بعد مَیں خود کی بھی نہیں سنتا۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK