Updated: September 22, 2026, 6:03 PM IST
| New York
ہندوستان اور چار رکنی ویشے گراڈ گروپ (وی ۴) نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اپنے وزرائے خارجہ کے درمیان سالانہ مذاکرات کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پہلی ایسی میٹنگ کے بعد یہ بات کہی۔
ہندوستان اور چار رکنی ویشے گراڈ گروپ (وی ۴) نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اپنے وزرائے خارجہ کے درمیان سالانہ مذاکرات کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پہلی ایسی میٹنگ کے بعد یہ بات کہی۔
پہلی و ی ۴-انڈیا وزرائے خارجہ میٹنگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ۸۱؍ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں وی ۴؍ کی سلوواک صدارت کے تحت منعقد ہوئی۔ جے شنکر کے ساتھ میٹنگ میں سلوواکیہ کے وزیر خارجہ و یورپی امور یوراج بلانار، پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ رادوسلاو سِکورسکی، جمہوریہ چیک کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ پیتر ماچِنکا اور ہنگری کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ انیتا اوربان نے شرکت کی۔
افتتاحی وی ۴؍ انڈیا وزرائے خارجہ میٹنگ وسطی یورپی بلاک کی سلوواکیہ کی گردشی صدارت کے تحت منعقد ہوئی، جس کی صدارت سلوواکیہ کے وزیر خارجہ یوراج بلانار نے کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ۸۱؍ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ پہلی وی ۴؍ اور ہندوستان وزرائے خارجہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے شنکر نے اس اجتماع کو ایک نیا تاریخی موقع قرار دیا اور وزرائے خارجہ کی سالانہ ملاقاتوں اور سالانہ بزنس فورم کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی خواتین ٹیم نے ایشین گیمزکے کرکٹ مقابلے کا کانسے کا تمغہ جیتا
جے شنکر نے کہاکہ چونکہ خود یورپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات بھی گہرے ہو رہے ہیں، اس لیے وی۴؍ کے ساتھ ہم کچھ خصوصی اقدامات کریں گے اور ایک سالانہ بزنس فورم قائم کریں گے۔ وزرائے خارجہ کی حیثیت سے ہم ہر سال ملاقات کریں گے-یہ اتفاق رائے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور وی ۴؍ ممالک ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں بھی زیادہ تعاون کے امکانات تلاش کریں گے اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ ’’دفاع کے شعبے میں تمام وی ۴؍ ممالک کے ساتھ ہماری بہت مضبوط تاریخ رہی ہے۔ ہم اس ریکارڈ اور تعاون کو تازہ کرتے ہوئے اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ بات چیت میں خلائی شعبے، رابطہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط کو بھی شامل کیا گیا۔ جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کے طلبہ وی۴؍ کے چاروں ممالک میں موجود ہیں۔ وزرائے خارجہ نے ہندوستان اور ویشے گراڈ گروپ کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور ہندوستان کے وی ۴؍ کے ہر ملک کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کو تسلیم کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ایڈ شیرن جذباتی ہوگئے، کہا: دوستوں اور خاندان نے مجھے ’تنہا چھوڑ دیا‘
انہوں نے کہا کہ نیا وی ۴؍انڈیا فارمیٹ وسطی یورپ کے ان چاروں ممالک کے ساتھ ہندوستان کے موجودہ تعلقات کو مکمل کرنے اور انہیں مزید رفتار دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بات چیت میں متعدد شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی و اختراع، مضبوط اور لچکدار سپلائی چین، دفاع و سلامتی، رابطہ کاری، تعلیم، نقل و حرکت اور عوام سے عوام کے روابط شامل ہیں۔
وزرائے خارجہ نے ہندوستان اوروی۴؍ رکن ممالک کے کاروباری اداروں، تعلیمی و تحقیقی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان زیادہ رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس سے اقتصادی، تکنیکی اور ادارہ جاتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے یوکرین تنازع اور خلیج کی صورتحال سمیت اہم عالمی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔