Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آئی کی ترقی سے ڈیٹا سینٹرز میں ۲۰۵۰ء تک تجارتی بجلی کے ایک تہائی حصے کی کھپت

Updated: May 25, 2026, 3:57 PM IST | Washington

اے آئی کی ترقی سے ڈیٹا سینٹرز میں ۲۰۵۰ء تک تجارتی بجلی کے ایک تہائی حصے کی کھپت ہوگی، امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (EIA) نے تصدیق کی ہے کہ آنے والی دہائیوں میں ڈیٹا سینٹر سرورز کی بجلی کی کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

Data Centre. Photo: INN
ڈیٹا سینٹر۔ تصویر: آئی این این

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی سالانہ انرجی آؤٹ لک۲۰۲۶ءکے مطابق، ڈیٹا سینٹر سرورز کی بجلی کی کھپت تجارتی عمارتوں کے شعبے میں مسلسل بڑھے گی، خاص طور پر علیحدہ ڈیٹا سینٹرز میں دیگر مشترکہ ڈیٹا سینٹر رومز کے مقابلے میں زیادہ اضافہ ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ۲۰۵۰ء تک مختلف صورتوں میں ڈیٹا سینٹر سرورز کی بجلی کا استعمال تجارتی عمارتوں کی بجلی کے استعمال کا ۲۲؍ فیصد سے ۳۳؍ فیصد ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: ریڈیو کی غلطی، شاہ چارلس سوم کی موت کا اعلان کیا، معافی نامہ جاری

تاہم رپورٹ نے اندازہ لگایا کہ مختلف منظرناموں کے تحت صرف سرورز کی بجلی کی کھپت۲۰۵۰ء تک ۴۴۶؍بلین کلوواٹ گھنٹے (BkWh) سے۸۱۸؍ بلین BkWh کے درمیان ہو سکتی ہے۔ اوپری حد کا تخمینہ ہائی الیکٹرسٹی ڈیمانڈ کے منظرنامے میں سرور پاور ڈیمانڈ اور نصب کردہ سرور کی گنجائش میں تیز رفتار اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔آؤٹ لک کے مطابق، علیحدہ ڈیٹا سینٹرز، جو ’’دیگر عمارتوں‘‘ کے زمرے میں آتے ہیں، ہائی الیکٹرسٹی ڈیمانڈ منظرنامے میں۲۰۵۰ء تک صرف سرورز سے۵۸۱؍ BkWh بجلی استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ۲۰۲۵  میں سرورز کا تجارتی شعبے کی کل بجلی کھپت میں تقریباً ۷؍ فیصد حصہ تھا، لیکن سرورز کی تیزی سے توسیع، خاص طور پراے آئی انفراسٹرکچر کی مدد کرنے والے سرورز کے سبب آنے والے سالوں میں توانائی کی طلب میں تیزی سے اضافہہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: ایف بی آئی نے ہندوستان میں امریکی شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والا کال سینٹربند کیا

انرجی ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ تجارتی شعبے کی بجلی کی شدت، جو فی مربع فٹ کلوواٹ گھنٹے میں ناپی جاتی ہے،۲۰۰۳ء میں قائم کردہ۱۴؍ اعشاریہ ۹؍ kWh فی مربع فٹ کے پچھلے ریکارڈ کو عبور کر جائے گی۔ یہ نیا عروج۲۰۳۱ء اور۲۰۳۲ء کے درمیان متوقع ہے۔ واضح رہے کہ رپورٹ نے تجارتی توانائی کی شدت میں اضافے کو بنیادی طور پر ڈیٹا سینٹر سرورز اور ان کو چلانے کے لیے درکار معاون کولنگ اور وینٹیلیشن سسٹمز سے جوڑا۔ ایجنسی کے مطابق، ڈیٹا سینٹرز کو انتہائی توانائی سے بھرپور کولنگ میکانزم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ چپ اورآئی ٹی آلات مؤثر طریقے سے کام کریں۔ تاہم اندازہ ہے کہ ڈیٹا سینٹر کی جگہوں میںٹھنڈک  کی ضروریات عام تجارتی عمارتوں کے مقابلے میں۲؍ اعشاریہ ۹؍ گنا زیادہ توانائی استعمال کرنے والی ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK