حادثے کے بعد ایئر انڈیانے کرائے کی قیمتوں میں کمی کردی، دہلی سے ایمسٹرڈیم کا ٹکٹ ۶۶؍ ہزار سے ۲۶؍ ہزار روپے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2025, 8:05 PM IST | Mumbai
حادثے کے بعد ایئر انڈیانے کرائے کی قیمتوں میں کمی کردی، دہلی سے ایمسٹرڈیم کا ٹکٹ ۶۶؍ ہزار سے ۲۶؍ ہزار روپے۔
احمد آباد سے لندن جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے بوئنگ ۷۸۷؍ کے کریش ہونے کے بعد ایئر انڈیا نے کرائے کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ ایئر انڈیا کے اس اقدام کو مسافروں کے بھروسے کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ میک مائی ٹریپ میں دہلی سے پیرس جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ (اے آئی ۱۴۳) کے کرائے کی قیمت ۳۱؍ ہزار روپے ہے جو اسی روٹ پر جانے والے ایئر فرانس کی فلائٹ کے کرایے کی قیمت ۶۴؍ ہزار سے کئی زیادہ ہے۔ اسی طرح دہلی سے ایمسٹریڈم جانے والی فلائٹ اے آئی ۱۵۵؍، جو بوئنگ ۷۸۷؍ کی فلائٹ ہے، کے کرایے کی قیمت ۲۶؍ ہزار ۲۰۰؍ ہے جو کے ایل ایم کی فلائٹ کے کرایے ۶۶؍ ہزار سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ: ۱۰۴؍ دن کی قید کے بعد محمود خلیل رہا، کہا دیر ہوئی مگر انصاف ملا
مشرق کی طرف جانے والے طیاروں جیسے دہلی سے ہانگ کانگ جانے والے ایئر انڈیا کی فلائٹ کے کرایے کی قیمت ۱۳؍ ہزار ہے جبکہ کیتھے پیسفک کی اسی روٹ سے جانے والی فلائٹ کے کرایے کی قیمت اس سے تین گنا زیادہ ہے۔ ٹوکیو جانے الے ایئر انڈیا کی فلائٹ کا کرایہ ۳۷؍ ہزار ۵۰۰؍ ہے جبکہ اسی روٹ سے جانے والی جاپان ایئر لائنس کے کرایے کی قیمت ۵۲؍ ہزار ہے۔ کم کرایہ زیادہ تر بوئنگ ۷۸۷؍ روٹس کیلئے لیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ کریش ہوا طیارہ بھی بوئنگ ۷۸۷؍ ہی تھا۔