Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایئرٹیل اپنے صارفین کو پرپلیکسٹی اے آئی کا پریمیم سبسکرپشن مفت فراہم کررہا ہے

Updated: July 19, 2025, 8:05 PM IST | Mumbai

چیٹ جی پی ٹی اور جیمنائی جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روایتی چیٹ بوٹس کے برعکس، پرپلیکسٹی، مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک سرچ انجن ہے جو آپ کو انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرکے تفصیلی جواب دیتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ملک کے سب سے مشہور ٹیلی کام آپریٹرز میں سے ایک، بھارتی ایئرٹیل، اپنے صارفین کو ایک سال کیلئے پرپلیکسٹی پرو (Perplexity Pro) کا مفت سبسکرپشن پیش کر رہا ہے جس کی قیمت تقریباً ۱۷ ہزار روپے ہے۔ عام طور پر ہندوستانی ٹیلی کام آپریٹرز نیٹ فلکس، امیزون پرائم اور دیگر ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کا سبسکرپشن فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے رہے ہیں، یہ پہلی بار ہے کہ کوئی نیٹ ورک آپریٹر اے آئی انجن کا سالانہ پریمیم سبسکرپشن پیش کر رہا ہے۔

پرپلیکسٹی پرو کے فائدے

اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل کے جیمنائی جیسے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روایتی چیٹ بوٹس کے برعکس، پرپلیکسٹی، مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک سرچ انجن ہے جس سے آپ کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں اور وہ آپ کو انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرکے تفصیلی جواب دیتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کیلئے وہ ”جی پی ٹی-۱ء۴ اور کلاڈ ۰ء۴ سونیٹ جیسے جدید لینگویج ماڈلز“ کا امتزاج استعمال کرتا ہے تاکہ درست اور واضح جوابات تیار کئے جا سکیں۔

پرپلیکسٹی پرو کے ساتھ، صارفین گوگل، اوپن اے آئی اور اینتھروپک جیسے اداروں کے لارج لینگویج ماڈلز کے درمیان آسانی سے سوئچ کر سکتے ہیں اور اپنی پسند کا انجن استعمال کرسکتے ہیں۔ پرپلیکسٹی کا پریمیم پرو سبسکرپشن آپ کو روزانہ ۳۰۰ مرتبہ اے آئی کی مدد سے سرچ کرنے، تجزیہ اور خلاصہ کیلئے تصاویر اور فائلز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اس میں متن کی مدد سے تصویر تیار کرنے والا فیچر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہر۵؍ میں سے صرف ایک ہندوستانی نوجوان مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں مہارت حاصل کررہا ہے

اس سبسکرپشن کے تحت، صارفین کو لیبز (Labs) تک بھی رسائی حاصل ہوتی ہے، یہ حال ہی میں شامل کیا گیا فیچر ہے جو ڈیپ ویب براؤزنگ، کوڈ ایکزیکیوشن اور چارٹ اور امیج کریشن جیسے ٹولز کی ایک وسیع رینج کا استعمال کرتے ہوئے ۱۰ منٹ یا اس سے زیادہ "خود نگرانی شدہ کام" کرکے اسپریڈشیٹس، ویب ایپس اور ڈیش بورڈز بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ایئرٹیل کے ذریعے پرپلیکسٹی پرو سبسکرپشن کیسے حاصل کریں؟ 

پرپلیکسٹی پرو کا سبسکرپشن ایک سال کیلئے مفت حاصل کرنے کیلئے آپ کے پاس ایئرٹیل کا سم کارڈ ہونا ضروری ہے۔ سبسکرپشن حاصل کرنے کیلئے ایئرٹیل تھینکس ایپ Airtel Thanks app ڈاؤنلوڈ کریں اور اس پر اپنے ایئرٹیل کے موبائل نمبر سے او ٹی پی کی مدد سے لاگ اِن کریں۔ ایئرٹیل ایپ میں ’ریوارڈز Rewards‘ سیکشن میں جائیں۔ یہاں، "Get 12 months of Perplexity Pro worth Rs 17,000 FREE" والے بینر کو تلاش کریں اور اس پر کلک کریں۔

ظاہر ہونے والی اسکرین پر، ’کلیم ناؤ (Claim Now)‘ بٹن پر کلک کریں، پرپلیکسٹی کی ویب سائٹ پر سائن اپ یا سائن ان کا عمل مکمل کریں۔ چند لمحوں میں آپ کا پرپلیکسٹی پرو سبسکریپشن فعال ہو جائے گا اور آپ اس کے تمام فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: سیم آلٹ مین نے ’’چیٹ جی پی ٹی ایجنٹ‘‘ کو اے آئی میں اگلی بڑی پیش رفت قرار دیا

گوگل کی طلبہ کیلئے پیشکش

اسی طرح کی ایک پیشکش میں، گوگل بھی ہندوستانی کالجوں کے (۱۸ سال اور اس سے زیادہ عمر کے) طلبہ کو اپنے پریمیم گوگل اے آئی پرو (Google AI Pro) پلان تک ایک سال کیلئے مفت رسائی فراہم کر رہا ہے جس کی سالانہ قیمت عام طور پر ۱۹۵۰۰ روپے ہے۔ یہ پیشکش ۱۵ ستمبر ۲۰۲۵ء تک جاری رہے گی۔ اس کے تحت طلبہ کو جیمنائی ۵ء۲ پرو، ڈیپ ریسرچ، اور نوٹ بک ایل ایم (NotebookLM) کے بہتر فیچرز سمیت گوگل کے جدید اے آئی ٹولز تک رسائی فراہم کی جارہی ہے۔ طلبہ ان ٹولز کا استعمال ہوم ورک میں مدد، امتحانات کی تیاری اور تحریری معاونت کیلئے کر سکتے ہیں، ساتھ ہی تصاویر اور فائلز بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور ۲ ٹیرابائٹ کلاؤڈ سٹوریج بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے طلباء کو گوگل ون (Google One) پر جا کر اپنی طالب علمی کی حیثیت کی تصدیق کرنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK