Inquilab Logo

کارکنان ایک نظر بی جے پی پر تو دوسری بوتھ پر رکھیں

Updated: October 19, 2021, 11:50 AM IST | Agency | Lucknow

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی ہدایت۔ الیکشن میں بی جے پی کے ذریعے کسی سازش یا دھاندلی کا خدشہ ظاہر کیا۔ ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کی ورکنگ کمیٹی کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان۔ اپنے خطاب میں اکھلیش یادو نے کسانوں کی بدحالی کیلئے بی جے پی کی غلط پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا

Akhilesh Yadav addressed a meeting of the Working Committee of the Mulayam Sangh Youth Brigade. Picture:Agency
اکھلیش یادو ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تصویر: ایجنسی

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو  اپنی انتخابی مہم زور وشور سے چلا رہے ہیں  اس دوران انہوں نے بی جے پی پر حملے بھی تیز کر دیئے ہیں۔ پیر کو انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کوئی سازش رچ سکتی ہے اور  پولنگ کے دوران دھاندلی کر سکتی ہے۔  اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنان کو محتاط رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ’’ کارکنان ایک نظر بی جے پی پر اور دوسری نظر بوتھ پر کھیں۔‘‘  اکھلیش  یادو نے پیر کو سماج وادی پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے  کہا کہ’’ بی جے پی کے  اقتدار میں مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔ کسانوں کو دھوکہ دیا گیا ہے،بے روزگاری سے نوجوان پریشان ہیں، عوام النا س ہراسانی کا شکار ہیں، لوگ بی جے پی سے آزدی چاہتے ہیں اوران کا بھروسہ سماجو ادی پارٹی پر ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کے دوران بی جے پی کے سازش رچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا ’’ بی جے پی   ۲۰۲۲ءکے انتخابات میں کوئی سازش نہ کر سکے اس کے لئے سب کو محتاط رہ کر اپنے اپنے کام کو پوری ایمانداری سے انجام دینا ہوگا۔‘‘سماج وادی پارٹی کے سربراہ کے مطابق ’’بی جے پی حکومت نے دھان کی کم از کم سہارا قیمت ۱۹۴۰ءروپےطے کی ہے۔  پہلی بات تو یہ ہے کہ ابھی دھان خریدنے والے   مراکز نہیں کھلے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ ’’گزشتہ بار بھی کسان کو(دھان کی) کم از کم سہارا قیمت نہیں ملی تھی۔ مجبوری میں  انہیں طے شدہ قیمت سے نیچے منڈی میں سے اپنی فصل فروخت کرنی پڑی تھی۔‘‘ اکھلیش یادو نے بتایا کہ’’ خرید عمل بہت سست روی کا شکار ہوتی ہے اور افسران کوالیٹی کے نام پر خریداری کو نظر انداز کرتے ہیں۔‘‘ ایس پی سربراہ نے کہا کہ کسانوں کو بی جے پی اقتدار میں سب سے زیادہ رسوائی اور نظراندازی کا شکار ہونا پڑا ہے۔ کھاد کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ ۵۰؍کلو گرام این پی کی کھاد جو ۱۷۵؍رو پے میں ملتی تھی اب اضافہ شدہ شرحوں کے سا تھ ۱۴۴۰؍روپے میں ملے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ  ’’این پی کھاد میں بھی ۷۰؍روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈیزل اور بجلی پہلے سے ہی مہنگے کردیئے گئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کی بات کرنے والی اترپردیش حکومت نے۴؍سال پہلے تک گنے کی قیمتیں نہیں بڑھائی تھیں۔ مغربی اترپردیش میں بی جے پی کے خلاف کسانوں کا غصہ دیکھتے ہوئے اور انتخابی فصل کاٹنے کیلئے آخری انتخابی سال میں وزیر اعلیٰ نے جھوٹی خیر خواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یوتھ بریگیڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان
  اس دوران سماج وادی پارٹی نے ملائم سنگھ یادو  یوتھ بریگیڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ یوتھ بریگیڈ کے قومی صدر سدھارتھ سنگھ  نے یہ اعلان کیا۔  بریگیڈ کا نائب صدر سنجیو درجن اور  اروند یادو کو بنایا گیا ہے۔ جبکہ بنٹی یادو جنرل سیکریٹری ہوں اور  پر مود یادو کو خزانچی کا عہدہ ملا ہے۔ ان کے علاوہ کلو گجر، ذیشان انصاری، اپرنا چوہان ، افضل خان، شیلیش شریواستو اور ہری کیش یادو بھی کمیٹی میں ہوں گے۔ ان کے علاوہ بھی کئی نام اس فہرست میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نوجوان لیڈروں کی یہ ٹیم آئندہ اسمبلی الیکشن کے مدنظر تیار کی گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی نے ہر علاقے میں اپنے کارکنان کو مستعدہونے کا حکم دیا ہے جبکہ خود اکھیلش یادو  ’وجے رتھ‘ پر بیٹھ کر پوری ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK