Inquilab Logo Happiest Places to Work

المنقف آتشزدگی سانحہ: کویتی اخبار نے سخت سوال قائم کئے

Updated: June 14, 2024, 11:09 AM IST | Agency | Kuwait City

حادثے کے سبب کویت میں ہندوستانی مزدوروں کی اموات کے اعدادوشمار ایک بار پھر موضوع بحث بنے۔

The building where more than 44 people died due to the fire. Photo: INN
وہ عمارت جہاں لگنے والی آگ کے سبب ۴۴؍ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ تصویر : آئی این این

المنقف آتشزدگی معاملے میں حکام نے آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا دعویٰ کیا ہے۔قائم مقام وزیرداخلہ شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے واقعے کا ذمہ دار رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ مالک کی لالچ کی وجہ سے افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس سانحہ پر کویت کے ایک اخبار نے اشاروں ہی اشاروں میں کئی سوال قائم کئے۔

یہ بھی پڑھئے: اٹلی میں جی سیون سربراہی اجلاس کا آغاز

کویتی اخبار’الجریدہ‘ کا موقف
 اس حادثے پر کویتی اخبار ’الجریدہ‘ نےاپنے اداریہ کے ذریعہ کئی سوالات قائم کئے ہیں۔ اداریہ میں ۲۰۲۲ء کی مبارکیہ مارکیٹ آتشزدگی سانحہ کو یاد کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ جب تک حکام سخت اقدامات نہیں  کرتے اس طرح کے سانحے ہوتے رہیں  گے۔اداریہ میں بدعنوانی، لالچ اور اقرباء  پروری کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ’’ہماری حکومت کیلئے اصل چیلنج یہ ہے کہ وہ ہماری امیدوں پر کھری اترے، وزراء اور لیڈرس کو چاہئے کہ وہ مسائل کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات کریں۔قانون کے نفاذاور انصاف کیلئے حقیقی قدم اٹھائیں، صرف تفتیش اور تحقیق تک محدود نہ رہیں۔‘‘
غیرملکی مزدوروں اور ملازموں  کے لئے کویت سمیت مشرق وسطیٰ میں مشکل حالات!
 اس حوالےسے ’نیوانڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ میں  کہا گیا کہ کویت اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں مزدوروں  کی حالات خستہ ہے۔ یہاں  ہندوستانی مزدوروں کی ہونیوالی اموات کا ڈیٹا بھی تشویش ناک ہے۔ حکومتی ڈیٹا کے مطابق ۲۰۱۴ء  سے ۲۰۱۸ء کے درمیان ۲؍ ہزار ۹۳۲؍  ہندوستانی مزدوروں  کی موت کویت میں ہوئی ہے۔ ۲۰۲۲ء میں ۷۳۱؍ اور ۲۰۲۳ء میں ۷۰۸؍ ہندوستانی مزدوروں کی موت ہوئی ہے۔ ۲؍فروری۲۰۲۴ء کو اس ضمن میں  پوچھے گئے سوال کے جواب میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ ’ایم ای اے‘ کی رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۰ء اور ۲۰۲۱ء(کووڈوباء) کے دوران ۱۲۷۹؍ اور ۱۲۰۱؍  ہندوستانیوں کی کویت میں موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK