Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرے جسم میں ال پچینو، شاہ رخ خان اور مائیکل جیکسن ڈانس کرتے ہیں: روی کشن

Updated: August 10, 2026, 6:01 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ روی کشن ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز، جوشیلے بیانات اور پرانے انٹرویوز کی وجہ سے زبردست مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے کئی پرانے ویڈیوز دوبارہ وائرل ہو گئے ہیں اور صارفین نے انہیں میم آئیکن بنا دیا ہے۔

Ravi Kishan.Photo:INN
روی کشن۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ  روی کشن  ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز، جوشیلے بیانات اور پرانے انٹرویوز کی وجہ سے زبردست مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے کئی پرانے ویڈیوز دوبارہ وائرل ہو گئے ہیں اور صارفین نے انہیں  میم آئیکن  بنا دیا ہے۔ روی کشن کے ’’پیسہ میرے بھائی کے پیچھے چلتا ہے‘‘ جیسے بیان سے لے کر ان کے وائرل گانے ’’کوتیشورائے شیو کوتیشورائے‘‘ تک سوشل میڈیا پر ان کے مختلف انداز پر بڑی تعداد میں میمز بنائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین چنئی میں کار حادثے کا شکار، معمولی چوٹ آئی

 یہی میں ہوں، میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں
روی کشن نے حالیہ گفتگو میں کہا کہ انہیں اپنی وائرل مقبولیت پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: ”مجھے یہ سب پسند ہے کیونکہ یہ میں ہی ہوں!“۔انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا انداز مصنوعی یا پہلے سے تیار کردہ نہیں ہے۔ وہ جان بوجھ کر ایسے بیانات دینے یا وائرل ہونے کی کوشش نہیں کرتے۔
میں ال پچینو سے امیتابھ بچن تک کا فیوژن ہوں
اپنی غیر معمولی توانائی اور انداز کے بارے میں بات کرتے ہوئے روی کشن نے کہا کہ ان کے اندر کئی بڑے فنکاروں کی جھلک موجود ہے۔انہوں نے کہا’’ میں ال پچینو سے لے کر امیتابھ بچن، بلراج ساہنی، شاہ رخ خان، مائیکل جیکسن اور ایلوس پریسلے تک سب کا فیوژن ہوں۔“ روی کشن نے مزید کہا کہ ان کے اندر اتنے سارے لوگ ”ڈانس اور گانا“ کرتے رہتے ہیں کہ ان کے انداز میں مسلسل نئے فیوژن سامنے آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے تقریباً دو دہائی پرانے مشہور ڈائیلاگ ’’زندگی جھنڈوا، پھر بھی گھمنڈوا‘‘ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ وہ آج بھی وہی شخص ہیں۔
میں کچھ پلان نہیں کرتا 
روی کشن کے مطابق ان کے وائرل لمحات کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو پہلے سے کوئی اسکرپٹ تیار کرتے ہیں اور نہ ہی یہ سوچتے ہیں کہ کس طرح بولنے سے ان کا بیان وائرل ہوگا۔ ان کے مطابق ”میں کچھ کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، نہ کچھ پڑھ رہا ہوں، نہ اضافی تھیٹر کر رہا ہوں اور نہ یہ پلان کرتا ہوں کہ اس طرح بولوں گا۔ بس لمحہ آتا ہے، کچھ ہوتا ہے اور الفاظ خود بخود نکل جاتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ چاہے وہ پارلیمنٹ میں ہوں، کسی عوامی تقریب میں ہوں یا کسی دوسرے موقع پر، ان کا انداز اچانک لوگوں کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:لیونل میسی کے والد جارج میسی سپردِ خاک، نجی تقریب میں خاندان اور قریبی عزیزوں کی شرکت

جب وقت آتا ہے تو لوگ آپ کا ہر انداز پسند کرنے لگتے ہیں
اپنی موجودہ سوشل میڈیا مقبولیت کو روی کشن نے وقت، قسمت اور خدا کی مہربانی سے جوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان کا وقت آتا ہے تو لوگ اس کے ہر انداز کو پسند کرنے لگتے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کے لیے خدا کی رحمت، اپنے آباؤ اجداد اور خاندان کی دعاؤں کو بھی اہم قرار دیا۔
’’دھمال ۴‘‘ میں بھی نظر آئے روی کشن
کام کے محاذ پر روی کشن حال ہی میں ’’دھمال ۴‘‘ میں نظر آئے، جس میں اجے دیوگن، ارشد وارثی اور رتیش دیش مکھ سمیت کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔ روی کشن کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی بے ساختہ گفتگو اور انتہائی پرجوش شخصیت نے انہیں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک نئی شناخت بھی دے دی ہے۔ ان کے پرانے ویڈیوز کا دوبارہ وائرل ہونا اس بات کی مثال ہے کہ کبھی کبھی بغیر کسی منصوبہ بندی کے سامنے آنے والا اصل انداز ہی سب سے زیادہ مقبول ہو جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK