Updated: March 09, 2026, 3:59 PM IST
| Mumbai
عالیہ بھٹ اور شروَری کی اداکاری سے سجی فلم’’ الفا‘‘ ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم ۱۰؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یش راج فلمز کے ’’اسپائی یونیورس‘‘ کی یہ فلم پہلے ۲۵؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی، جسے بعد میں ۱۷؍اپریل تک مؤخر کیا گیا تھا۔
عالیہ بھٹ۔ تصویر:آئی این این
عالیہ بھٹ اور شروَری کی اداکاری سے سجی فلم’’ الفا‘‘ ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم ۱۰؍ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یش راج فلمز کے ’’اسپائی یونیورس‘‘ کی یہ فلم پہلے ۲۵؍دسمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی، جسے بعد میں ۱۷؍اپریل تک مؤخر کیا گیا تھا۔
اسٹوڈیو کے مطابق یہ فیصلہ فلم کے ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس) پر مزید کام کے لیے وقت دینے کی خاطر کیا گیا۔ کمپنی نے نومبر ۲۰۲۵ء میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’الفا کے وی ایف ایکس کو مزید وقت درکار ہے تاکہ فلم کو ناظرین کے سامنے اس کی بہترین بصری شکل میں پیش کیا جا سکے۔‘‘فلم میں انل کپور اور بابی دیول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
الفا میں عالیہ بھٹ پہلی بار یش راج فلمز اور اس کے اسپائی یونیورس کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک نئے ایکشن اوتار میں دکھائی دیں گی۔ اس اسپائی یونیورس میں پہلے ہی’وار‘، ’پٹھان‘ اور ’’ٹائیگر‘‘ فرنچائز جیسی فلمیں شامل ہیں، جن میں بالترتیب رتیک روشن، شاہ رخ خان اور سلمان خان مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری شیو رواَیل نے کی ہے، جو نیٹ فلکس سیریز ’’دی ریلوے مین: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف بھوپال ۱۹۸۴ء اور فلموں ’’فین ‘‘ اور’’دھوم ۳‘‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑہ ہیں۔ یش راج کا اسپائی یونیورس ۲۰۱۲ء میں فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ سے شروع ہوا تھا، جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے اداکاری کی تھی۔ اس فرنچائز میں ٹائیگر زندہ ہے (۲۰۱۷ء)، وار ( ۲۰۱۹ء)، پٹھان (۲۰۲۳ء) اور ٹائیگر۳؍(۲۰۲۳ء) بھی شامل ہیں۔ رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی فلم وار۲؍ (۲۰۲۵ء) اس سیریز کی تازہ ترین قسط تھی۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ چاہتا ہے کہ ہندوستان ۱۰۰؍ ملین بیرل روسی تیل خرید ے: رپورٹ
وار ۲؍ کے پوسٹ کریڈٹ سین میں الفا میں بوبی دیول کے کردار کی جھلک بھی دکھائی گئی تھی۔ اس منظر میں وہ ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ نظر آتے ہیں جسے وہ ایک خفیہ پروگرام ’’الفا‘‘ میں شامل کرتے ہیں اور اس کے بازو پر یونانی حرف’’الفا‘‘ کا ٹیٹو بنا کر اس کی شمولیت کو نشان زد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’دھرندھر: دی ریوینج‘‘ کا اثر، کئی بڑی فلموں کی ریلیز تاریخیں تبدیل
کام کے محاذ پر، عالیہ بھٹ اگلی فلم فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لَو اینڈ وار‘‘ ہے ، جس میں رنبیر کپور اور وکی کوشل بھی اداکاری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب شروَری کو آخری بار ’’ویدا‘‘ (۲۰۲۴ء) میں دیکھا گیا تھا، جس میں جان ابراہم بھی شامل تھے۔