Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہارورڈ یونیورسٹی کے تمام وفاقی معاہدے منسوخ

Updated: May 29, 2025, 1:42 PM IST | Agency | Washington

وہائٹ ہاؤس کی پالیسی کی مخالفت پر ٹرمپ انتظامیہ کی کارروائی۔

Harvard students and faculty have consistently spoken out against Israeli attacks. Photo: INN
اسرائیلی حملوں کے خلاف ہارورڈ کےطلبہ اور اساتذہ نے مسلسل آواز اٹھائی ہے۔ تصویر: آئی این این

امریکی حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ وہائٹ ہاؤس، وفاقی ایجنسیوں کو ہدایت کر رہا ہے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ باقی تمام معاہدوں کو منسوخ کر دیں، جس کی مجموعی طور پر تقریباً ۱۰؍ کروڑ ڈالر ہے۔ ہاروڈ یونیورسٹی کے خلاف یہ اقدام اس لیے اٹھایا جا رہا ہے، کیونکہ اس نے وہائٹ ہاؤس کے پالیسی کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا۔ 
 منگل کو جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے عہدیدار جوش گروینبام کی جانب سے پروکیورمنٹ ایگزیکٹیو کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ کی ایجنسی سہولت کے لیے ہر وہ معاہدہ ختم کردیں، جو معیارات پر پورا اترنے میں ناکام ہے۔ واضح رہے کہ گروینبام کے دستخط سے ہی ہارورڈ یونیورسٹی کو اپریل میں خط لکھا گیا تھا، جس میں گورننس اور نصاب سے متعلق متعدد مطالبات تھے، جو یونیورسٹی نے مسترد کر دیے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے:روسی حملوں میں شدت کےبیچ یوکرینی صدر جرمنی پہنچے،ماسکو اگلے مذاکرات کیلئے تیار

تازہ خط میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ یونیورسٹی اپنے داخلے کے عمل میں ’نسلی تفریق جاری رکھے ہوئے ہے‘، ’جو یہودی طلبہ کی حفاظت اور بہبود کیلئے پریشان کن کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ‘خیال رہے کہ یونیورسٹی نے حکومت کے بہت سے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس میں غیر ملکی طلبہ کے مکمل طرز عمل کے ریکارڈ کو حوالے کرنا اور آڈٹ کرنا شامل ہے تاکہ اس بات کی تصدیق کرنے کی اجازت دے کہ انہوں نے ’نظریاتی تنوع‘ کو بڑھایا ہے یا نہیں،۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK