Inquilab Logo Happiest Places to Work

امراوتی: ایم آئی ایم کارپوریٹروں نے بی جے پی لیڈر کی گاڑی روکی

Updated: June 12, 2026, 12:57 PM IST | Ali Imran | Amravati

ریاست بھر کے مسلم علاقوں میں میں گھوم گھوم کر جعلی سرٹیفکیٹوں کی شکایتیں کرنے والے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کئی بار امراوتی کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔ تاہم جب وہ جمعرات کو امراوتی کے دورے پر آئے تو انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

Police stopping corporators. Photo: INN
پولیس کارپوریٹروں کو روکتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ریاست بھر کے مسلم علاقوں میں میں گھوم گھوم کر جعلی سرٹیفکیٹوں کی شکایتیں کرنے والے  بی جے پی  لیڈر کریٹ سومیا کئی بار امراوتی کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔ تاہم جب وہ جمعرات  کو امراوتی کے دورے پر آئے تو انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کریٹ سومیا میٹنگ کیلئے امراوتی میونسپل کارپوریشن پہنچے ہی تھے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کارپوریٹروں اور کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے سیدھے کریٹ سومیا کی کار پر دھاوا بولا اور سڑک پر لیٹ کر راستہ روک دیا جس سے کچھ دیر کے لئے کشیدگی کا ماحول بن گیا۔

اطلاع کے مطابق جیسے ہی کریٹ سومیا کی کار میونسپل کارپوریشن کے احاطے میں پہنچی، ایم آئی ایم کے کارکنوں نے ’کریٹ سومیا واپس جاؤ‘ کے نعرے لگاتے ہوئے اُن کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ حالات قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر پولیس نے فوری طور پر مداخلت کی۔ احتجاج کرنے والے کارپوریٹروں اور کارکنوں کو سڑک سے ہٹانے کیلئے پولس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ اس دوران پولیس اور کارکنوں کے درمیان زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔ ایم آئی ایم کارپوریٹرس نے سنگین الزام لگایا ہے کہ پولیس نے براہ راست ان پر ہاتھ اٹھایا اور غیر انسانی طور پر انہیں ایک طرف دھکیل دیا۔ آخر کار پولیس نے سومیا کو سخت حفاظتی انتظامات میں میونسپل عمارت میں داخل کرنے میں مدد کی۔ یاد رہے کہ کریٹ سومیا امراوتی میں پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور نقلی اندراجات کا الزام لگا کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ کریٹ سومیا کے یہ دورے، سرکاری عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ، عہدیداروں کو دیئے جانے والے اُن کے احکامات ہمیشہ سیاسی حلقوں میں موضوع بحث رہے ہیں۔ جب کہ کریٹ سومیا کے پاس نہ کوئی آئینی عہدہ ہے نہ کوئی سرکاری عہدہ  اس کے باوجود وہ میونسپل کارپوریشن افسران و عہدیداران کی کئی نشستیں لیں۔ سوال یہ کیا جارہا ہے کہ کیا کسی سیاسی لیڈرکو سرکاری کام کاج میں دخل اندازی کرنے اختیار ہے؟ تاہم اس سوال کے باوجود کریٹ سومیا امراوتی ضلع میں جعلی برتھ سرٹیفیکٹ اور ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور نقلی اندراجات کا واویلا مچا کر گزشتہ چند مہینوں سے مہاوکاس اگھاڑی اور مقامی اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کریٹ سومیا جب بھی امراوتی آتے ہیں، مقامی سطح پر حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جھڑپیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’بہبودِ خواتین و اطفال کمیٹی کی چیئر پرسن انیتا پاٹل فوری استعفیٰ دیں‘‘

کریٹ سومیا کی پریس کانفرنس

  امراوتی میونسپل افسران و عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد کریٹ سومیا نے پریس کانفرنس لے کر فرضی پیدائشی سرٹیفکیٹ اور ووٹر لسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور نقلی اندراجات کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فروری ۲۰۲۵ ء میں اس گھوٹالے کی تحریری شکایت درج کروائی تھی۔ جسکے بعد جانچ کا حکم دیا گیاتھا۔ اس تفتیش کے بعد امراوتی ضلع کے تقریباً ۴؍ہزار ۸۰۰ پیدائشی سرٹیفکیٹ منسوخ ہوچکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ ریکیٹ کتنا بڑے پیمانے پر سرگرم ہے۔  سومیا نے اس پورے معاملے کی تہہ تک جانے کیلئے مزید تفتیش کی وکالت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK