Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’بہبودِ خواتین و اطفال کمیٹی کی چیئر پرسن انیتا پاٹل فوری استعفیٰ دیں‘‘

Updated: June 12, 2026, 12:25 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mira Bhayandar

میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کی اپوزیشن لیڈرآفرین سیّد کا مطالبہ ۔ چیئرپرسن کے بھائی پر کمسن طالبہ کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔

Afreen Syed and other Congress corporators demanding the resignation of Chairperson Anita Patil. Photo: INN
آفرین سیّد اور کانگریس کی دیگر کارپوریٹر چیئر پرسن انیتا پاٹل کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن (ایم بی ایم سی )کی بہبود خواتین و  اطفال کمیٹی کی چیئرپرسن   انیتا پاٹل کے سگے بھائی پر کمسن طالبہ کے ساتھ دست درازی اور بلیک میلنگ کے انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات عائد ہوئے ہیں  اور اس  معاملے کی وجہ سے پورے میرا بھائندر شہر کی شبیہ متاثر ہوئی ہے۔ اس واقعے سے شہریوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور خواتین  اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ماٹونگا اسٹیشن پربارش میں پٹریوں پر جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کیلئے خاص تیاری 

اس  تعلق سے جمعرات کو منعقدہ   پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر پردیش یوتھ کانگریس کی نائب صدر اور میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر آفرین سیّد نے مطالبہ کیا کہ بہبود خواتین و  اطفال کمیٹی کی چیئرپرسن  انیتا پاٹل اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ بہبودخواتین و  اطفال کمیٹی خواتین اور بچوں کے تحفظ و فلاح کیلئے کام کرنے والا ایک انتہائی حساس اور ذمہ دار محکمہ ہے۔ ایسے حالات میں، متعلقہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے اور کمیٹی پر شہریوں کا اعتماد برقرار رکھنے کیلئے چیئرپرسن کا اپنے عہدے سے دستبردار ہونا ضروری ہے۔اس سلسلے میں آج  میئر کو ایک میمورنڈم  بھی پیش کیا گیا ہے، جس میں اس معاملے کی گہرائی سے اور غیر جانبدارانہ جانچ کرنے اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آفرین سید نے اس موقع پر یہ انتباہ بھی دیا کہ خواتین کے تحفظ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا اور انصاف ملنے تک کانگریس پارٹی اور یوتھ کانگریس شہریوں کی اس لڑائی میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔انہوں نے پولیس کمشنر کو مکتوب کے ذریعے متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کو پولیس تحفظ فراہم کرنے اور قصوروار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK