• Wed, 29 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیزون میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھٹنی کی تیاری، اے آئی شعبے میں سرمایہ کاری

Updated: October 28, 2025, 3:42 PM IST | Washington

ای کامرس اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنی امیزون نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث بڑے پیمانے پر افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے مرحلہ وار اقدام میں تقریباً ۳۰؍ ہزار دفتری ملازمین کی چھٹنی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Amazon Company.Photo:INN
امیزون کمپنی۔ تصویر:آئی این این

ای کامرس اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنی امیزون نے مصنوعی ذہانت(اے آئی)  میں تیزی سے بڑھتی  ہوئی سرمایہ کاری کے باعث بڑے پیمانے پر افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منگل سے شروع ہونے والے مرحلہ وار اقدام میں تقریباً ۳۰؍ ہزار دفتری ملازمین کی چھٹنی کا فیصلہ کیا جائے گا، جو کمپنی کے کل۳؍ لاکھ۵۰؍ ہزار دفتری عملے کا تقریباً۱۰؍ فیصد ہوتے  ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق امیزون کے گوداموں اور تقسیم کے مراکز پر کام کرنے والے عملے پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ای کامرس اور ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی کمپنی امیزون نے مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار سرمایہ کاری کے باعث ہزاروں دفتری کارکنان کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  متعدد خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ منگل سے شروع ہونے والے بیلٹ سخت اقدام سے تقریباً  ۳۰؍ہزار ملازمتیں ختم ہو جائیں گی۔ 
یہ چھٹنی امیزون کی اندازاً۳۵۰۰۰۰؍دفتری ملازمتوں میں سے تقریباً ۱۰؍ فیصد کی نمائندگی کرتی ہے لیکن اطلاع ہے کہ اس سے تقسیم اور گودام کی افرادی قوت متاثر نہیں ہو گی جو کمپنی کے ۵ء۱؍ ملین سے زائد ملازمین کی اکثریت پر مشتمل ہے۔  سیئٹل میں مقیم امیزون نے طے شدہ چھٹنی  کے بارے میں اے ایف پی کے سوالات کا جواب نہیں دیا جن کی اطلاع وال اسٹریٹ جرنل، نیویارک ٹائمز اور دیگر نیوز ایجنسی   نے گمنام ذرائع کے حوالے سے دی۔ 
جیسا کہ اخراجات میں کٹوتی کے اقدام کی بابت خبریں پھیلیں تو باضابطہ تجارتی دن کے اختتام پر امیزون کے حصص قدرے بہتر قیمت پر رہے۔  امیزون کے چیف ایگزیکٹیو اینڈی جیسی نے کام کی جگہ کے امور کو ہموار کرنے کے لیے اے آئی کی صلاحیت کی تعریف کی ہے جس میں آن لائن صارفین سے منسلک ہونے سے لے کر دفاتر کو زیادہ مؤثر بنانے تک کئی عوامل شامل ہیں۔ جیسی نے امیزون کی آخری سہ ماہی کی آمدن کے دوران کہاکہ ہمارا یقین کہ اے آئی سے ہر صارف کا تجربہ بدل جائے گا، سامنے آنے لگا ہے۔   ایمیزون اگلی آمدنی جمعرات کو رپورٹ کرے گا اور ان دیوقامت ٹیک کمپنیوں میں شامل ہے جو اے آئی میں بڑی سرمایہ کاری کا میرٹ ظاہر کرنے کے لیے دباؤ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان سرحدی تنازع ۱۳۲؍ سال پرانا ہے جس پر آج تک مفاہمت نہیں ہوسکی

امیزون ویب سروسیز کلاؤڈ کمپیوٹنگ یونٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ای مارکیٹر کے بنیادی تجزیہ کار اسکائی کیناویس نے کہا کہ ’’اے ڈبلیو ایس اپنی وسیع اے آئی سرمایہ کاری کی روشنی میں آمدنی میں تیزی اور آپریٹنگ مارجن میں بہتری دونوں ظاہر کرنے کے لیے دباؤ میں رہے گا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK