ہندوستان اور آسٹریلیا کیلئے امیزون کے نائب صدر کے مطابق ہمارے نیٹ ورک کو ہمارے لوگ چلاتے ہیں، اس لئے ہم اپنے اسوسی ایٹس کی حفاظت، صحت اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 2:57 PM IST | Mumbai
ہندوستان اور آسٹریلیا کیلئے امیزون کے نائب صدر کے مطابق ہمارے نیٹ ورک کو ہمارے لوگ چلاتے ہیں، اس لئے ہم اپنے اسوسی ایٹس کی حفاظت، صحت اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ای کامرس پلیٹ فارم امیزون نے ہندوستان میں اپنے ساتھ کام کرنے والے اسوسی ایٹس کی حفاظت، صحت اور اقتصادی حالت کے استحکام کیلئے۲۸؍سو کروڑ روپے (۳۰؍کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے جمعرات کو پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سال ۲۰۳۰ء تک۳۵؍ ارب ڈالر کے اس کے سرمایہ کاری پروجیکٹ کا حصہ ہے جس کے تحت وہ کاروبار کی توسیع کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ڈیجیٹائزیشن، برآمدات میں اضافے اور روزگار کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس دوران اس کے اصل کاروبار کے ساتھ کوئیک کامرس نیٹ ورک کی توسیع بھی جاری رہے گی تاکہ لوگوں تک سامان جلد سے جلد پہنچ سکے۔
یہ بھی پڑھئے: ملک میں کھاد کی پیداوار ۲۵؍ فیصد گھٹ گئی
امیزون نے گزشتہ سال ہندوستان میں ۲؍ ہزار کروڑ روپے (۲۳ء۳؍کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی تھی اور ملک میں ۱۷؍ نئے فل فلمنٹ سینٹر،۶؍ سورٹیشن سینٹر اور۷۵؍ لاسٹ مائل ڈیلیوری اسٹیشن کھولے تھے۔
گزشتہ سال ہی اس نے اپنی کوئیک کامرس پیشکش ’امیزون ناؤ‘ شروع کی تھی جس کے بعد اہم شہروں میں محفوظ اور تیز ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میںہندوستان اور آسٹریلیا کیلئے امیزون کے نائب صدر (آپریشنز) ابھینو سنگھ نے کہا کہ ’’ہمارے نیٹ ورک کو ہمارے لوگ چلاتے ہیں۔ اس لئے ہم اپنے اسوسی ایٹس کی حفاظت، صحت اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم جدید ٹیکنالوجی میں بھی سرمایہ کاری کریں گے، تاکہ ہمارے صارفین تک زیادہ تیز، محفوظ اور قابل اعتماد ڈیلیوری پہنچائی جا سکے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: یورپی یونین نے مغربی ایشیا میں استحکام کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اے آئی اور مشین لرننگ کی مدد سے آپریشنل نیٹ ورک کو زیادہ محفوظ اور موثر بنایا جائے گا۔ آن روڈ سیکوریٹی میں بہتری لانے کے لئے ایسے آلات نصب کئے جائیں گے جو ڈیلیوری سروس پارٹنرز اور ڈیلیوری اسوسی ایٹس کو غیر محفوظ ڈرائیونگ پر الرٹ جاری کریں گے اور آرام کے لئے اشارہ دیں گے۔ ڈرائیور ایپ میں بہتر نیویگیشن بھی فراہم کی جائے گی۔