امریکی ٹکسال،سکے بنانے والے ادارے، نے ملک کی۲۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر نئے سکے کی نقاب کشائی کی ہے، جس میں ایک نئے ڈیزائن کا ڈائم بھی شامل ہے جس سے امن کی علامت روایتی زیتون کی شاخ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 16, 2026, 3:06 PM IST | Washington
امریکی ٹکسال،سکے بنانے والے ادارے، نے ملک کی۲۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر نئے سکے کی نقاب کشائی کی ہے، جس میں ایک نئے ڈیزائن کا ڈائم بھی شامل ہے جس سے امن کی علامت روایتی زیتون کی شاخ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
امریکی ٹکسال،سکے بنانے والے ادارے، نے ملک کی۲۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر نئے سکے کی نقاب کشائی کی ہے، جس میں ایک نئے ڈیزائن کا ڈائم بھی شامل ہے جس سے امن کی علامت روایتی زیتون کی شاخ کو ہٹا دیا گیا ہے۔نئے ریورس (پچھلے حصے) میں ایک عقاب کو پرواز کی حالت میں دکھایا گیا ہے جو اپنے بائیں پنجے میں تیر تھامے ہوئے ہے، جبکہ تاریخی طور پر دائیں پنجے میں رہنے والی زیتون کی شاخ غائب ہے۔ تصویر کے نیچے ’’ظلم پر آزادی‘‘ (Liberty over Tyranny) کا نوشتہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ڈونالڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو’محفوظ ‘ بنانے کیلئے دُنیا بھر سے مدد مانگی
بعد ازاں اس تبدیلی نےعوامی توجہ حاصل کر لی کیونکہ۱۷۸۲ء میں عظیم مہر اپنانے کے بعد سے امریکی علامات میں زیتون کی شاخ امن کی علامت کے طور پر رہی ہے۔واضح رہے کہ عظیم مہر وفاقی حکومت کا سرکاری نشان ہے جو اہم دستاویزات کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتی ہے، جس میں عقاب جنگ اور امن کی نمائندگی کے لیے تیر اور زیتون کی شاخ دونوں تھامے ہوئے ہے۔کانگریس کی طرف سے منظور شدہ اور اس پر دوہری تاریخیں ۱۷۷۶ء اور۲۰۲۶ء درج ہونے والی اس ایک سالہ تبدیلی، امریکی سکوں میں وسیع تر تبدیلی کا حصہ ہے جس میں ڈائم، کوارٹر، آدھا ڈالر، پینی اور ڈالر شامل ہیں۔