Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’امیت شاہ یاتوقصوروار ہیں یا پھر نااہل ، استعفیٰ دیں‘‘

Updated: July 30, 2026, 10:25 AM IST | New Delhi

راہل گاندھی کا سخت حملہ، کابینہ سےبرطرفی کا مطالبہ کیا، ۲۰؍ جولائی کے تشدد کوظالمانہ قراردیا، سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کی مانگ کی۔

Rahul Gandhi is blaming Amit Shah and saying that Delhi Police, RAF and CRPF are answerable to him. Photo: INN
راہل گاندھی امیت شاہ کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے بتارہے ہیں کہ دہلی پولیس، آر اے ایف اور سی آر پی ایف ان ہی کو جوابدہ ہیں۔ تصویر: آئی این این

جنتر منتر پر احتجاج کے دوران   ۲۰؍ جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے موقع پر  دہلی کی سڑکوں پر طلبہ کے خلاف پولیس کے ظالمانہ تشددکیلئےراہل گاندھی  نے وزیر داخلہ  امیت شاہ کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے ان کے استعفیٰ کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’یا تو امیت شاہ نے طلبہ پر پیلٹ گن چلانے اور کیل لگی لاٹھیوں سے مارنے کا حکم دیا، یا پھر انہیں اس کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ اگر انہوں نے حکم دیا تو وہ قصوروار ہیں، اور اگر انہیں معلوم ہی نہیں تھا تو وہ نااہل ہیں۔‘‘

سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ ہو

کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر نے  اس بات پر زوردیا کہ طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی کی ذمہ داری امیت شاہ پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے امیت  شاہ کو عہدہ  سے ہٹانے اور طلبہ کے خلاف  پولیس زیادتیوں کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس کے دوران امیت شاہ کی تصویر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرکے کہاکہ’’یہ وہ شخص ہے جس نے آپ کو مارا، آپ کی تذلیل کی اور آپ پر پیلٹ گن چلائی۔‘‘راہل گاندھی نے نشاندہی کی کہ دہلی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس جو  اس تشدد کی ذمہ دار ہیں، مرکزی وزیر داخلہ کے ماتحت کام کرتی ہیں ۔‘‘ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس کو   بجلی کا شاک دینے والی لاٹھیوں کا طریقہ آخر کس طرح سوجھا؟

یہ بھی پڑھئے: منوج جرنگے کا حکومت کو پھر الٹی میٹم

 شاہ پارلیمنٹ سے غائب کیوں ؟

پارلیمنٹ  سے وزیر داخلہ کی  غیرحاضری  پر سوال اٹھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’امت شاہ ایوان میں کیوں نہیں آئے؟ وہ کیوں نہیں آ رہے ہیں؟ انہیں ہندوستان کا بہادر وزیر داخلہ کہا جاتا ہے۔ اگر انہوں نے کوئی حکم جاری نہیں کیا تو انہیں ایوان میں آ کر واضح کرنا چاہیے کہ ایسا نہیں تھا۔‘‘اس سے قبل لوک سبھا میں بھی انہوں نے امیت شاہ کی غیر حاضری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں اس لئے ایوان میں نہیں آرہے۔ 

لوک سبھا میں آواز دبانے کا الزام 

اپوزیشن لیڈر نے  الزام لگایا کہ پارلیمنٹ میں انہیں بولنے نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج آپ نے دیکھا کہ اپوزیشن لیڈر کو لوک سبھا میں بولنے نہیں دیا گیا۔  راج ناتھ سنگھ اور دیگر وزرا کو بار بار بولنے کی اجازت دی گئی، لیکن   مجھے نہیں دی گئی۔ بہانہ یہ بنایا گیا کہ میں نے امیت شاہ کے بارے میں بات کی تھی۔ میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ طلبہ کے خلاف جو بربریت ہوئی، اس کے ذمہ دار امیت شاہ ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: مالیگائوں: ۴؍ روز قبل موسم ندی میں غرقاب ۷؍ سالہ احتشام کی لاش بر آمد

’’ معافی تو کبھی نہیں مانگوں گا‘‘

راہل گاندھی  کے مطابق لوک سبھا  انہیں بتایا گیا کہ اگر وہ معافی مانگ لیں تو انہیں دوبارہ بولنے دیا جائے گا، لیکن انہوں نےانکار کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ’’میں بی جے پی، آر ایس ایس یا ان سے وابستہ کسی بھی شخص سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا۔ یہ بات سب کو سمجھ لینی چاہیے۔    اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ملک کے  اہم مسائل اٹھانا میرا حق ہے۔‘‘  طلبہ پر فائرنگ کے الزام پر حکمراں  محاذ برہم ہے اور اس کے ہنگامہ کی وجہ سے راہل کو بولنے کاموقع نہیں ملا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK