یہاں کے علاقے فیز- ون اور ٹو اور آس پاس کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ اسی کے پیش نظر گزشتہ روز پنچانند رہیواشی سماجک تنظیم کے صدر قاسم ملانی اور مہاراشٹر بہوجن ونچت وکا س تنظیم کے جنرل سیکریٹری اقبال نا و ڑیکر کی قیادت میں فیز- ون سے بڑی تعداد میں لوگ جس میں خواتین بھی شامل تھیں، بیلا پور میں سڈ کو کے چیف انجینئر منوج سوریہ و نشی سے ملاقات کی اور اس اہم مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔
تلوجہ کے مکین اور مختلف تنظیموں کے نمائندے بیلاپور میں سڈکو کے افسر سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
یہاں کے علاقے فیز- ون اور ٹو اور آس پاس کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ اسی کے پیش نظر گزشتہ روز پنچانند رہیواشی سماجک تنظیم کے صدر قاسم ملانی اور مہاراشٹر بہوجن ونچت وکا س تنظیم کے جنرل سیکریٹری اقبال نا و ڑیکر کی قیادت میں فیز- ون سے بڑی تعداد میں لوگ جس میں خواتین بھی شامل تھیں، بیلا پور میں سڈ کو کے چیف انجینئر منوج سوریہ و نشی سے ملاقات کی اور اس اہم مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر قاسم ملانی نے کہا کہ ’’ہمیں صرف یقین دہانی نہیں چاہئے بلکہ یہ بہت ہو چکا۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کے جزیرے قشم پر دو میزائل حملے، ایرانی فوج کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
سڈ کو اس بات کو یقینی بنائے کہ ہمارے علاقوں میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو جائے اور یہ علاقہ ٹینکر سے آزاد ہو جائے۔ ٹینکر کیلئے بھی منت سماجت کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ۳۰؍ نومبر تک پانی کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا اور پانی کا مسئلہ حل ہونے تک یہ لڑائی جاری رہے گی۔ اقبال نا و ڑیکر نے اشارہ دیا کہ اگر پانی ہمیں دستیاب نہیں ہوا تو تلو جہ کے قریب اور دیگر اہم شاہراہ پر راستہ جام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے فلیٹ لیتے ہیں یہاں تک کہ انہیں قرض بھی لینا پڑتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اس موقع پر چیف انجینئر نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ گایا سودین سروے ،سنگیتا ٹھاکر، سلیم دلوی اور دیگر معزز افرادبھی اس وقت موجود تھے۔