حج ہاؤس آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں ۲۰۲۷ء کے لئے داخلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس کےتعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اوکی دستخط سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خواہشمند طلبہ ۳۰؍ مئی تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد دیگر مراحل طے کرکے داخلہ مکمل ہوگا اور اگست میں تعلیم کا آغاز ہوگا۔
علامتی تصویر:آئی این این
حج ہاؤس آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں ۲۰۲۷ء کے لئے داخلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس کےتعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای اوکی دستخط سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ خواہشمند طلبہ ۳۰؍ مئی تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد دیگر مراحل طے کرکے داخلہ مکمل ہوگا اور اگست میںتعلیم کا آغاز ہوگا۔
واضح ہوکہ حج ہاؤس میں آئی اے ایس کوچنگ کا آغاز سابق سی ای او محمد اویس کے دور میں کئی برس قبل ہوا تھا۔اس کے بعد سے کئی بیچ میںطلبہ کامیاب ہوکر مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
حج ہاؤس کوچنگ سینٹر میںطلبہ کی معیاری تعلیم وتربیت اورقیام وطعام کے نظم کے ساتھ مختلف شعبوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیںتاکہ وہ طلبہ کی بہتر تربیت کرسکیں اوراس مقابلہ جاتی امتحان میں ان کی کامیابی کویقینی بنایاجاسکے۔
خواہشمند طلبہ کوجاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے بتایا گیا ہےکہ درخواست فارم آن لائن ویب سائٹ پر پُرکرنا ہوگا اور فارم بھرنے والے ہرامیدوار کےلئے ۱۰۰؍روپے فیس لازمی ہے جوواپس نہیںدی جائے گی ۔ اسی طرح درخواست دینے کے دوران فیس آن لائن دینی ہوگی۔ تازہ پاسپورٹ سائز فوٹو ، دستخط شدہ اسکین کاپی جمع کرنی ہوگی۔ تعلیمی اسناد، ذات سرٹیفکیٹ اور آدھار کارڈ اپلوڈ کرنا ہوگا ۔ انٹرنس ٹسٹ ۱۴؍جون کو ، تحریری امتحان کانتیجہ یکم جولائی کو اورحتمی نتیجہ ۲۰؍ جولائی کو آئے گا۔
حج ہاؤس کوچنگ سینٹر میں محدود سیٹیں ہیں ۔ اس لئےامتحا ن کے مختلف مراحل سے گزار کر ایسے طلبہ کا انتخاب کیاجاتا ہے جو یکسوئی اور محنت کےساتھ تعلیم حاصل کریں اوران کی کامیابی یقینی ہو۔ یہی وجہ ہےکہ کئی طلبہ اس کوچنگ سینٹر سے استفادہ کرکے ملک کے مختلف حصوں میںاپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔