• Fri, 13 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گیانیش کمار کیخلاف تحریک پھر شروع کرنے کا اعلان

Updated: November 13, 2026, 11:18 AM IST | Agency | New Delhi

’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ نے ۲۶؍ نومبر سے ۲۰؍ دسمبر تک کےاحتجاجی پروگراموں کی تفصیل پیش کی۔

Prakash Raj and Anjali Bhardwaj at a press conference. Photo: INN
پرکاش راج اور انجلی بھاردواج پریس کانفرنس میں۔ تصویر: آئی این این

تہواروں کےموسم کیلئے احتجاج کو موقوف رکھنے  کے بعد ’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ۲۶؍ نومبر سے پھر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔  واضح رہے کہ ’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر مختلف تنظیموں کااتحاد ہے ،  جس نے ۲۶؍ نومبر سے ۲۰؍ دسمبر تک کے احتجاجی پروگراموں کی تفصیل عام کی ہے۔ 

کسانوں، مزدوروں، زرعی مزدوروں، آدیواسیوں، دلتوں، اقلیتوں، طلبہ، نوجوانوں اور خواتین سے وابستہ تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاجی پروگرام منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ پیپل اگینسٹ ایس آئی آر ان مظاہروں کو دہلی سے اضلاع اور دیہات تک لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: شارجہ بک فیئر: ہندوستانی مصنف زبیر ارشاد نے اردو، ہسپانوی سمیت چار زبانوں میں اپنی کتاب کا اجراء کیا

اس کا فیصلہ ’پیپل اگینسٹ ایس آئی آر‘ کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں کیا گیا۔’جمہوریت کی بازیابی‘ (ری کلیم ڈیموکریسی) مہم کے تحت ۲۶؍ نومبر کو’ یومِ دستور ‘کے موقع پر ملک بھر میں ووٹ دینے کے حق اور روزگار کے تحفظ کیلئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ یہ مہم ۲۰؍ دسمبر کو ختم ہوگی۔

منتظمین کے مطابق  ان ۲۵؍ دنوں کے دوران ملک بھر میں عوامی جلسے، ریلیاں اور انتخابی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ مہم ملک گیر سطح پر زمینی بیداری مہم کی بنیاد بھی بنے گی جس کے ذریعے لوگوں کو’’ مودی- امیت شاہ حکومت ‘‘کی جانب سے ان کے حق رائے دہی اور ِ احتجاج کے حق  پر کئے جانے والے حملوں سے آگاہ کیا جائے گا۔تنظیموں کا منصوبہ ہے کہ ۱۰ دسمبر کو ’یومِ انسانی حقوق‘ کو ’ یوم ِ حق ِاحتجاج ‘ کے طور پر منایا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK