• Wed, 11 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شارجہ بک فیئر: ہندوستانی مصنف زبیر ارشاد نے اردو، ہسپانوی سمیت چار زبانوں میں اپنی کتاب کا اجراء کیا

Updated: November 11, 2026, 10:03 PM IST | Sharjah

ہندوستانی مصنف زبیر ارشاد نے ۴۵ ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر (SIBF 2026) میں اردو اور ہسپانوی سمیت چار زبانوں میں اپنی کتاب ”ایک لمحہ زندگی“ کا اجرا کیا ہے۔ اس اجرا نے یہ واضح کیا کہ کس طرح ترجمہ کہانیوں کو مختلف ثقافتوں اور لسانی پس منظر کے حامل قارئین تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ کتاب انڈیا پویلین میں اردو، ہندی، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں جاری کی گئی۔ تقریب میں ادیبوں، شائقینِ ادب اور پبلشنگ کے شعبے سے وابستہ افراد سمیت ۲۰۰ سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

Picture: X
تصویر: ایکس

ہندوستانی مصنف زبیر ارشاد نے ۴۵ ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر (ایس آئی بی ایف ۲۰۲۶ء) میں اردو اور ہسپانوی سمیت چار زبانوں میں اپنی کتاب ”ایک لمحہ زندگی“ کا اجرا کیا ہے۔ اس اجرا نے یہ واضح کیا کہ کس طرح ترجمہ کہانیوں کو مختلف ثقافتوں اور لسانی پس منظر کے حامل قارئین تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ کتاب انڈیا پویلین میں اردو، ہندی، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں جاری کی گئی۔ تقریب میں ادیبوں، شائقینِ ادب اور پبلشنگ کے شعبے سے وابستہ افراد سمیت ۲۰۰ سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ حکومت ہند کے تحت سرگرم ادارے نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا (NBT) کے چیئرمین پروفیسر ملند سدھاکر مراٹھے اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے باضابطہ طور پر کتابوں کا اجراء کیا۔ این بی ٹی کے سینئر اہلکار راکیش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئے: دبئی: ۱۵ سالہ ہند نژاد ایان مندیلیا اے سی سی اےپاتھ وے مکمل کرکے گینز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرایا

اس تقریب میں زبیر ارشاد کے سفرنامے کے دو ایڈیشنز بھی متعارف کرائے گئے۔ ان میں اردو ایڈیشن ”ایک سفر ایسا بھی“ اور اس کا انگریزی ترجمہ ”شیڈز آف پامیر“ (Shades of Pamir) شامل ہیں۔ اس نشست میں ان کے ادبی سفر، ترجمے کے کردار اور کہانیوں کے ذریعے مختلف ثقافتوں کے لوگوں کے مابین رابطے استوار کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی۔

ایک ہی کتاب کو کئی زبانوں میں پیش کرنے کی اس مثال سے ظاہر کیا کہ ترجمہ کس طرح کسی تخلیق کو اس کے اصل قارئین کے دائرے سے باہر لے جا سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات جیسی کثیر الثقافتی آبادیوں کے قارئین کیلئے، مختلف زبانوں میں کتابیں مانوس تجربات کو تلاش کرنے اور نئے زاویہ ہائے نگاہ دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ تقریب میں اردو ادب میں وسیع تر دلچسپی کو فروغ دیتے ہوئے ہندوستانی زبانوں کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: مسلمانوں کی مثبت کہانیوں کا ترجمان ’ہائفن‘ بند ہونے کے قریب

یہ تقریب ’نامک پبلیکیشنز‘ کے اسٹال پر منعقد کی گئی۔ شرکاء نے انڈیا پویلین میں اردو کتابوں کے ماہر ہندوستانی پبلشر کی موجودگی کو سراہا۔ انہوں نے اسے اردو زبان و ادب کے عالمی وجود کو مستحکم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ اکرام الرحمن، جو ۲۰۱۳ء سے باقاعدگی سے اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں، نے بھی اس کا خیرمقدم کیا۔ نامک پبلیکیشنز نے آٹھ ہندوستانی اور بین الاقوامی زبانوں میں ۲۰۰ سے زائد کتابیں شائع کی ہیں۔ شائقین ۱۵ نومبر ۲۰۲۶ء تک ہال ۷، اسٹینڈ ZB 18 پر اس کا ذخیرہ دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK